कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تحریکِ طالبِ علم ( اقوالِ زرین۔قسط:56)

(طلبہ و طالبات کی ہمت و حوصلہ افزائی ، غوروفکر ، احساس کی بیداری کے لئے مندرجہ ذیل اقوال زرین پیش کیے جارہے ہیں )

٭ گھائل ( زخمی) تو یہاں ہر ایک پرندہ ہے لیکن جو پھر سے اُڑ سکا وہی زندہ ہے۔

٭ علم حاصل کریں یہ ضروری ہے لیکن علم سے کچھ حاصل بھی کریں یہ انتہائی ضروری ہے۔

٭ یہ مت سوچو کہ مجھ سے یہ نہ ہوپائے گا بلکہ یہ سوچو کہ میرے علاوہ کون کر پائے گا؟

٭ حالات کی تبدیلی کی تمنا کرنے سے پہلے ہم اپنے اندر ایک مکمل تبدیلی لانے کا فیصلہ کریں۔

٭ آسانی سے ملنے والی ہر وہ چیز ہمیشہ تک نہیں رہتی جو ہمیشہ تک رہتی ہے وہ آسانی سے نہیں ملتی۔

٭ ضروری نہیں آپ ہر شعبے میں اچھے ہو لیکن کوئی تو شعبہ ایسا ہوگا جس میں آپ سب کے اُستاد ہو۔

٭ خود کے اوپر بھروسہ رکھو، پھر دیکھنا ایک دن ایسا بھی آئے گا گھڑی دوسروں کی ہوگی اور وقت آپ کا!

٭ زندگی کا سب سے اچھا متبادل یہ ہے کہ آپ چمکتے رہے اور دوسروں کو اپنے آس پاس چمکائے۔

٭ اس سے پہلے کہ حالات تمہاری زندگی کی سمت بدلے اُٹھو، ہمت دِکھاؤ اور اپنے حالات کو ہی بدل ڈالو۔

٭ دیر سے بنو لیکن کچھ تو بنو، کیوں کہ لوگ وقت کے ساتھ صرف خیریت نہیں حیثیت بھی پوچھتے ہیں۔

٭ ساری دُنیا کہتی ہے کہ ہار مان لو لیکن دِل کہتا ہے کہ ایک بار اور کوشش کرو، تم یہ ضرور کرسکتے ہو!

٭ عظیم لوگوں کی پہلی جیت نیند پر ہوتی ہے جتنے بڑے خواب ہوتے ہیں نیند اُتنی ہی کم آتی ہے!

٭ کامیابی پانے کے لیے جیب میں گاندھی ہو یا نہ ہو پر دِل میں آندھی تو ہونی چاہیے۔

٭ آج نہیں تو کل ہدف ضرور حاصل ہوگا، آپ کی آج کی محنت سے ہی آپ کا مستقبل سنور جائے گا۔

٭ اِتنی دیر بھی مت کر دینا کہ خواب صرف خواب ہی بن کر رہ جائے اور عمر نکل جائے۔

٭ ہمیشہ بہتری کی کوشش میں لگے رہنے کا نتیجہ درجہ بہ درجہ مہارت کی شکل میں برآمد ہوتا ہے۔

٭ قسمت ہمیشہ بہادر پر مہربان ہوتی ہے اس آدمی پر کبھی نہیں جو خود کی مدد نہیں کرسکتا۔

٭ مسائل ٹھہر جانے کے نشانِ راہ نہیں ہوتے، بلکہ یہ نئی منزلوں کے راہ نما ہوتے ہیں۔

٭ زندگی میں ہار تب نہیں ہوتی جب آپ ہارتے ہیں، ہار تو تب ہوتی ہے جب آپ مان لیتے ہیں۔

٭ آپ شکایت کرتے ہوئے ترقی نہیں کرتے ہیں، آپ نظریات کو عملی جامہ پہناتے ہوئے ترقی کرتے ہیں۔

٭ کامیاب ہونے کے لیے ناکامی ضروری ہے تاکہ آپ کو یہ پتہ چل سکے کہ اگلی بار کیا نہیں کرنا ہے۔

٭ جب تک الفاظ کتاب سے نکل کر عمل میں شامل نہیں ہوں گے نہ دِل بدلے گا نہ دِل کی دُنیا۔

٭ جب تک آپ خود پر بھروسہ نہیں کریں گے تب تک دوسرے بھی آپ پر یقین نہیں کریں گے۔

٭ ہم سب ناکامیوں سے گزرتے ہیں، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم ہار مان کر بیٹھ جائیں۔

٭ زندگی ویسی نہیں ہوتی ہے جیسی آپ تمنا کرتے ہیں‘ یہ تو ویسی بن جاتی ہے جیسا آپ اسے بناتے ہیں۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے