कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تحریکِ طالبِ علم ( اقوالِ زرین۔قسط:52)

(طلبہ و طالبات کی ہمت و حوصلہ افزائی ، غوروفکر ، احساس کی بیداری کے لئے مندرجہ ذیل اقوال زرین پیش کیے جارہے ہیں )

٭ کامیابی صرف ایک ہی چیز پر انحصار کرتی ہے اور وہ ہے سخت محنت۔

٭ وقت دُنیا کا سب سے عظیم اُستاد ہے جو ہمیں زندگی کی صحیح قیمت بتاتا ہے۔

٭ کامیابی اُسی اِنسان کو ملتی ہے جو ہر مشکل حالات میں لڑنا جانتا ہے۔

٭ زندگی میں بڑی جیت حاصل کرنا ہے تو چھوٹی موٹی ہار سے کبھی مت ڈرنا۔

٭ جیتنا اِتنا اہمیت نہیں رکھتا ہے جتنا کہ جیت کے لیے کوشش کرتے رہنا اہم ہے۔

٭ اپنے خوابوں کو محسوس کیجیے جب تک آپ عزم نہیں کریں گے کچھ نہیں ہوسکتا۔

٭ کامیابی اُن ہی کو ملتی ہے جو خود کو مشکل میں ڈال کر کام مکمل کرتے ہیں۔

٭ فتح ہمیشہ بہت سی کوششوں اور لاتعداد شکستوں کے بعد ہی ملتی ہے۔

٭ زندگی کے تئیں جیسا ہمارا رویہ ہوگا‘ زندگی بھی ویسی ہی ہوگی۔

٭ آپ اپنے کام کی تحقیق کے ذریعے خود کو دریافت کرتے ہیں۔

٭ تھوڑا اور پڑھ لیجیے کیوں کہ کسی کونے میں کوئی آپ سے زیادہ پڑھ رہا ہے۔

٭ جو شخص اپنی غلطیوں کے لیے خود سے لڑتا ہے اُسے کوئی بھی ہرا نہیں سکتا۔

٭ ہجوم میں اُن ہی چہروں کو پہچانا جاتا ہے جنھوں نے اپنی اپنی پہچان بنالی ہو۔

٭ نا ممکن سے بڑا کوئی موقع نہیں بس دیکھنے کے لیے نظر نہیں نظریہ چاہیے ہوتا ہے!

٭ زندگی میں آگے بڑھنے کا بڑا فارمولہ یہ ہے کہ ’’ پہلا قدم اُٹھاؤ۔‘‘ ( نیلسن منڈیلا)

٭ اگر آپ چاہتے ہو آپ کے خواب سچ ہوں تو پہلے آپ کو جاگنا ہوگا۔( زکر برگ)

٭ اگر ہم نے وہ تمام چیزیں کیں جن کے ہم اہل ہیں تو ہم لفظی طور پرخود کو ہی حیران کردیں گے۔

٭ بہتر سے بہترین بننے کے لیے ذاتی مطالعہ کو روزمرہ عادات کا حصہ بنائیں۔

٭ کتابیں زندگی کے ہر خاص و عام مواقعوں پر رہبر بن کر رہنمائی کرتی ہیں۔

٭ یاد رکھیں کہ مثبت سوچ سورج کی کرنوں کی طرح زندگی میں اُجالا کردیتی ہے۔

٭ ہنر تو سب میں ہے فرق اِتنا ہے کسی کا چُھپ جاتا ہے کسی کا چَھپ جاتا ہے۔

٭ جب دُنیا تمھیں کمزور سمجھے تو تمہارا جیتنا بہت ضروری ہوجاتا ہے۔

٭ بُرا وقت ایک ایسی تجوری ہے جہاں سے کامیابی کے ہتھیار ملتے ہیں۔

٭ زندگی کھیلتی بھی اُسی کے ساتھ ہے جو کھلاڑی بہترین ہوتا ہے۔

٭ ضد ہونی چاہیے کچھ بھی حاصل کرنے کی، اُمید لگا کے تو ہر کوئی بیٹھا ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے