कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تحریکِ طالبِ علم ( اقوالِ زرین۔قسط:50)

(طلبہ و طالبات کی ہمت و حوصلہ افزائی ، غوروفکر ، احساس کی بیداری کے لئے مندرجہ ذیل اقوال زرین پیش کیے جارہے ہیں )

٭ جو اپنے ہدف کے لیے جنونی ہوجاتا ہے اُسے کامیابی یقیناً ملتی ہے۔

٭ کامیابی ایک دن میں نہیں ملتی اگر ٹھان لو تو ایک دن ضرور ملتی ہے۔

٭ صرف خود اعتمادی ہونی چاہیے زندگی تو کہیں سے بھی شروع ہوسکتی ہے۔

٭ جو اپنے آپ کو پڑھ سکتا ہے‘ وہ دُنیا میں کچھ بھی سیکھ سکتا ہے۔

٭ زندگی وہ نہیں جو آپ کو ملتی ہے، زندگی وہ ہے جو آپ بناتے ہیں۔

٭ جب ہمت ہارنے لگے تو ایک بار ضرور یاد کرلینا شروع کیوں کیا تھا؟

٭ رو مت، ضدی بنو، ضد کرو گے تبھی کامیاب بنو گے۔

٭ پہلے خود سے کہو کہ تم کیا بنو گے اور پھر وہ کرو جو تمھیں کرنا ہے۔

٭ کچھ لوگوں کے پاس بہانے ہوتے ہیں‘ کچھ لوگوں کے پاس نتیجے۔

٭ بے شک راستہ بہت مشکل ہے پر یہ منزل بھی تو لاجواب ہے۔

٭ ہر چھوٹی کوشش زندگی میں بڑی کامیابی کا راستہ کھولتی ہے!

٭ محنت کا پھل اور مسائل کا حل دیر سے ہی سہی پر ملتا ضرور ہے۔

٭ جب حوصلے بلند ہو تو پہاڑ بھی مٹی کا ڈھیر لگتا ہے۔

٭ نہ رُکنا ہے‘ نہ تھکنا ہے، بس محنت کرکے منزل کو پانا ہے۔

٭ کوشش ایسی کرو کہ ہارتے ہارتے کب جیت جاؤ پتہ ہی نہ چلے۔

٭ میرے ہاتھوںمیں صرف کوشش لکھی ہے کامیابی میرا اللہ دیتا ہے۔

٭ اپنے ہدف کو طے کرنا اُسے حاصل کرنے کا پہلا قدم ہے۔

٭ اپنے آپ کو مثبت لوگوں سے گھیر لیں تاکہ آپ مثبت سوچیں۔

٭ دانشمند شخص ہر وقت کچھ نہ کچھ سیکھنے کا متمنی ہوتا ہے۔

٭ بلند حوصلہ انسان کے ہاتھ میں آکر مٹی بھی سونا بن جاتی ہے۔

٭ تمہاری ہار تمھیں کبھی نہیں جھکا سکتی، اگر تم میں جیتنے کا حوصلہ ہے۔

٭ تمہارے کام کا سفر ایک مقصد کے ساتھ ہونا چاہیے۔ ( کلپنا چاؤلہ)

٭ کامیاب وہی ہے جس نے اپنے آپ سے سمجھوتہ نہیں کیا۔

٭ آج کی محنت کل کا ’’ تحفہ‘‘ ہے، پڑھائی کرو شاندار موقع ہے۔

٭ کل جو ہوگا سوچنا چھوڑ دو بس محنت کرکے سب ریکارڈ توڑ دو۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے