कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تحریکِ طالبِ علم ( اقوالِ زرین۔قسط:48)

(طلبہ و طالبات کی ہمت و حوصلہ افزائی ، غوروفکر ، احساس کی بیداری کے لئے مندرجہ ذیل اقوال زرین پیش کیے جارہے ہیں )

٭ لاکھوں کلو میٹر کا سفر ایک قدم سے ہی شروع ہوتا ہے۔

٭ مشکل حالات سے سبق لے کر خود کو تعلیم سے جوڑ کر اپنی ترقی کی راہیں ہموار کیجیے۔

٭ رات جتنی کالی ہوتی ہے ستارے اُتنے ہی تیز چمکتے ہیں۔

٭ جو شخص خود اپنے آپ سے لڑتا ہے اُسے کوئی ہرا نہیں سکتا۔

٭ جس جس پر یہ دُنیا ہنسی ہے اُسی نے تاریخ رقم کی ہے۔

٭ رِسک ہمیشہ بڑا لو ، جیت گئے تو کپتان بنو گے اور ہار گئے تو صلح کار۔

٭ وہ آدمی سب سے مضبوط ہے جو اکیلا کھڑا ہے۔

٭ بہتر وقت کی تیاری کے لیے بُرا وقت اچھا ہوتا ہے۔

٭ مرمت چل رہی ہے زندگی کی، جلد ہی اُٹھے گے نیا طوفان لے کر۔

٭ ایسی کوئی منزل نہیں جہاں پہنچنے کا کوئی راستہ نہ ہو۔

٭ جن سے کوئی امید نہیں ہوتی اکثر وہی کمال کرتے ہیں!

٭ تعلیم کی جڑیں کڑوی ہوتی ہیں لیکن پھل میٹھا ہوتا ہے!

٭ مَیں جیتوں گا‘ مجھے جیتنا ہے‘ مَیں جیت کر ہی رہوں گا۔

٭ جب حوصلے بلند ہو تو پریشانیاں بھی گھٹنے ٹیک دیتی ہیں۔

٭ جدوجہد جتنی سخت ہوگی‘ کامیابی اتنی پُرمسرت ہوگی۔

٭ کامیابی ان کو ملتی ہے جو ہمیشہ اس پر یقین رکھتے ہیں۔

٭ لوگ اپنی ضروریات پر غور کرتے ہیں قابلیت پر نہیں۔

٭ جہد مسلسل کے بغیر کامیاب زندگی ممکن نہیں۔

٭ غلطیوں سے نہ سیکھنا ہی ایک بڑی غلطی ہوتی ہے۔

٭ ہمارے اہداف یہ طے کرتے ہیں کہ ہم کیا بننے جارہے ہیں۔

٭ اپنی منزل سے بھٹک جاؤ گے تو کیسے جیت پاؤ گے؟

٭ کسی کی شہرت کے پیچھے کئی سالوں کی کڑی محنت ہوتی ہے!

٭ ہر عظیم الشان کامیابی کے پیچھے ایک لمبی محنت اور وقت ہوتا ہے!

٭ ضد اگر جیتنے کی ہو تو ہارنا ناممکن سا ہوجاتا ہے۔

٭ جیت کی اُمید رکھنے والے لوگ کبھی بہانے نہیں بناتے ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے