कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تحریکِ طالبِ علم ( اقوالِ زرین۔قسط:47)

(طلبہ و طالبات کی ہمت و حوصلہ افزائی ، غوروفکر ، احساس کی بیداری کے لئے مندرجہ ذیل اقوال زرین پیش کیے جارہے ہیں )

٭ اُس کام کی صلاحیت پیدا کرو جس کی دُنیا کو ضرورت ہے۔

٭ دُنیا کی عظیم کامیابیاں ناکامیوں کے بعد ہی حاصل ہوتی ہیں۔

٭ مثبت سوچ و فکر ہی کامیابی کی منزل تک لے جاسکتی ہے۔

٭ نیند اور جہالت جتنی گہری ہوگی جگانے والے پر اتنا ہی غصہ آئے گا۔

٭ رُتبہ اعزازات سمیٹنے کا نہیں بلکہ ان کے قابل ہونے کا نام ہے۔

٭ اپنی سمجھ کو بہتر بنانے اور اپنے نقطہ ٔ نظر کو وسیع کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ پڑھیں۔

٭ طلبہ و طالبات تعلیم پر توجہ دیں اور سماج کی ترقی میں بھرپور حصہ ادا کریں۔

٭ صرف چاہنے سے کچھ نہیں ہوگا لیکن محنت سے سب کچھ ہوگا۔

٭ بڑا ہدف پانے کے لیے بس ایک مضبوط سوچ کی ضرورت ہوتی ہے۔

٭ جس قوم کے نوجوان بیدار ہوجائیں تو اُس قوم کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔

٭ جو ہار سے آنکھ ملاتا ہے سمجھ لینا اُس کی جیت کی تیاری شروع ہوچکی ہے۔

٭ ہر شخص کا مقام اس کی دانشمندی اور ہنرمندی سے طے ہوتا ہے۔

٭ ہم ہارتے تبھی ہیں جب اپنا سو فیصد نہیں دیتے۔

٭ کبھی ہمت مت ہارنا دوست‘ نہ جانے تم کتنوں کی اُمید ہو۔

٭ دُنیا کی کوئی پریشانی آپ کے حوصلے سے بڑی نہیں ہے۔

٭ قسمت صرف محنت سے بدلتی ہے‘ بیٹھ کر سوچتے رہنے سے نہیں۔

٭ بات محنت کی ہوتی ہے ورنہ قسمت سب کی اچھی ہوتی ہے۔

٭ خود پر بھروسہ رکھو او رمحنت کرو ، دِن بُرے ہیں زندگی نہیں۔

٭ ایک دن اپنے آپ پر فخر کرنا ہے تو آج ہار مت مانو!

٭ کتابوں کو اپنا گھر بنا لو آپ اُن کو پہچان نہیں پارہے ہو۔

٭ بس تم رُکنا مت اپنے سبھی خوابوں کو پورا کرلو گے۔

٭ جدوجہد جتنی مشکل ہوگی جیت اُتنی ہی شاندار ہوگی۔

٭ جتنی مشکل پڑھائی کرو گے مستقبل اُتنا ہی آسان ہوگا۔

٭ محنت اِتنی خاموشی سے کرو کہ کامیابی شور مچا دے۔

٭ اندازہ طاقت کا لگایا جاسکتا ہے حوصلہ کا نہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے