कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تحریکِ طالبِ علم ( اقوالِ زرین۔قسط:46)

(طلبہ و طالبات کی ہمت و حوصلہ افزائی ، غوروفکر ، احساس کی بیداری کے لئے مندرجہ ذیل اقوال زرین پیش کیے جارہے ہیں )

٭ حوصلہ ہی ہے جو ہمیں اپنی منزل تک لے کر جاتا ہے۔

٭ نیند کیسے آئے گی خواب ادھورے ہیں ابھی۔

٭ وہ منزل ہی کیا جس میں مشکلیں نہ آئے۔

٭ مسکراکر مسائل سے لڑنا سیکھو جیت تمہاری پکی ہے۔

٭ تم صرف محنت کرو تمہاری کامیابی شور مچائے گی۔

٭ کتاب کا ہر حصہ مستقبل کو روشن بناتا ہے۔

٭ کل کو سنوارنے کے لیے ’’ آج‘‘ کو بہتر بنائیں۔

٭ اپنی زندگی میں تبدیلی آپ کو خود لانی ہوگی۔

٭ مطالعہ روح کی غذا اور درد کی دوا ہے۔

٭ فیصلے کی مضبوطی سے ہی پھل ملتا ہے۔

٭ اگر آپ کل گر گئے تھے تو آج کھڑے ہوجایئے۔

٭ مشکل گھڑیاں ہی سبق آموز ہوتی ہے۔

٭ زندگی گزارنے کے ۶؍ اُصول:
(۱) دُعا سے پہلے‘ یقین کرنا سیکھو!
(۲) بولنے سے پہلے‘ سننا سیکھو!
(۳) خرچ کرنے سے پہلے‘ کمانا سیکھو!
(۴) لکھنے سے پہلے‘ سوچنا سیکھو!
(۵) ارادہ ملتوی کرنے سے پہلے ایک اور کوشش کرنا سیکھو!
( ۶) اور مرنے سے پہلے ‘ جینا سیکھو!

٭ کر دکھاؤ کچھ ایسا‘ دُنیا کرنا چاہے تمہارے جیسا۔

٭ ناکامی سے گھبرا کر پیچھے ہٹنے والا کبھی کامیاب نہیں ہوتا۔

٭ ’’ عزم اور حوصلہ‘‘ کسی بھی ہدف ( نشانہ‘ زد) کی تکمیل کیلئے لازمی ہے۔

٭ مسلسل محنت‘ جذبہ اور پختہ ارادہ سے کامیابی یقینی ہے۔

٭ سب کے سامنے تعریف سے کسی کی زندگی بدل سکتی ہے۔

٭ انسان وہی مضبوط ہوتا ہے جو سو بار گر کر بھی سو بار اُٹھے۔

٭ تعلیم یافتہ نوجوان ہی بدل سکتے ہیں معاشرے کا مستقبل۔

٭ کامیابی کوئی شے نہیں جسے پیسے سے خریدا جاسکے۔

٭ علم ایسی طاقت ہے جس سے جاہل آدمی عقل مند ہوجاتاہے۔

٭ مطالعہ ہماری فکر کو وسعت اور گہرائی عطا کرتا ہے۔

٭ گر کر اُٹھنے والے انسان ہی تاریخ رقم ( لکھنا‘ تحریر کرنا) کرتے ہیں۔

٭ تبدیلی کیسے ممکن ہے؟ تبدیلی ہمارے تعاون کے بغیر ممکن نہیں ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے