कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تحریکِ طالبِ علم ( اقوالِ زرین۔قسط:45)

(طلبہ و طالبات کی ہمت و حوصلہ افزائی ، غوروفکر ، احساس کی بیداری کے لئے مندرجہ ذیل اقوال زرین پیش کیے جارہے ہیں )

٭ اقبالؔ ؒ کے شاہین کس رُخ پر گامزن ہیں؟

٭ کچھ علم ہے کہ ہم ہیں کہاں‘ زندگی ہے کیا؟

٭ وقت انسان کی زندگی کا گراں قدر سرمایہ ہے۔

٭ کتاب کا مطالعہ آپ کی دماغی طاقت کو بڑھاتا ہے۔

٭ طلباء کی زندگی میں تعلیم انقلابی تبدیلی لاسکتی ہے۔

٭ علم ایک ایسا چراغ ہے جو انسان کو روشنی دیتا ہے۔

٭ محنت تو کرنی پڑے گی آج نہیں تو کل۔

٭ خود اعتمادی کامیابی و ترقی کی ضامن ہوتی ہے۔

٭ سوچ وہ ہی جو کامیابی کے دروازے کھول دے۔

٭ آج جن کے لیے مذاق ہو کل اُن کے لیے مثال بھی بنو۔

٭ آپ آغاز سے نہیں انجام سے پہچانے جاتے ہیں۔

٭ جو گرنے سے ڈرتے ہیں وہ کبھی اُڑان نہیں بھرتے۔

٭ ہر وہ آواز دبانی ہے جس نے کہا تھا تم سے نہیں ہوگا۔

٭ ہر چھوٹا بدلاؤ بڑی کامیابی کا حصہ ہوتا ہے۔

٭ جس کے پاس صبر ہے وہ جو چاہے وہ پاسکتا ہے۔

٭ قسمت موقع دیتی ہے پر محنت چونکا دیتی ہے۔

٭ دوسرا موقع بس کہانیاں دیتی ہیں زندگی نہیں!

٭ گھر والوں نے نام دیا ‘ اب تم اپنی پہچان بناؤ۔

٭ کامیابی صرف کہنے سے نہیں کڑی محنت کرنے سے ملتی ہے۔

٭ اگر کوئی جدوجہد نہیں ہے تو کوئی ترقی نہیں ہے۔

٭ کامیاب لوگ یہ چار باتیں کبھی نہیں بولتے:
(۱) لوگ کیا کہیں گے؟
(۲) مجھ سے نہیں ہوگا ۔
(۳) میرا موڈ نہیں ہے ۔
(۴) میری تو قسمت ہی خراب ہے۔

٭ ناممکن کو بھی ممکن صرف آپ کی سوچ بناتی ہے۔

٭ تمام کامیاب لوگ اپنی کامیابی کے بارے میں سوچتے ہیں۔

٭ اس دُنیا میں ہر کامیابی طویل المدتی محنت مانگتی ہے۔

٭ سو بار گرو لیکن جب اُٹھو تو دُنیا سلام کریں۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے