कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تحریکِ طالبِ علم ( اقوالِ زرین۔قسط:44)

(طلبہ و طالبات کی ہمت و حوصلہ افزائی ، غوروفکر ، احساس کی بیداری کے لئے مندرجہ ذیل اقوال زرین پیش کیے جارہے ہیں )

٭ یقین مضبوط ہو تو اللہ کا ہر فیصلہ سکون دیتا ہے۔

٭ زندگی کے لیے دوڑیے۔

٭اُٹھیے اور اپنی راہیں تلاش کیجیے۔

٭کامیاب لوگوں میں جنون ہوتاہے۔

٭اپنی خوبیوں سے بیش قیمتی بنیں۔

٭کامیابی کے لیے سفر ہے شرط۔

٭سیکھو گے نہیں تو جیتو گے کیسے؟

٭یقین ہو تو کئی راستے نکلتے ہیں!

٭کامیاب لوگ ضدی ہوتے ہیں۔

٭ناکامی کے اسباب اپنے اندر ہوتے ہیں۔

٭جنونی لوگوں نے ہی تاریخ رقم کی ہے۔

٭کامیابی کے لیے ’’ جنون‘‘ ضروری ہے۔

٭یاد رکھیں ہم اپنا حوصلہ خود ہوتے ہیں۔

٭اچھی تعلیم ایک بہتر مستقبل کی بنیاد ہے۔

٭اپنے خیالات کو صحیح سمت دکھایئے۔

٭ہجوم کا حصہ نہیں ہجوم کی وجہ بنو۔

٭کامیاب ہونے کے تین اُصول:
(۱) خود سے وعدہ(۲) محنت زیادہ(۳) مضبوط ارادہ۔

٭ناکامی‘ آگے بڑھنے کا راستہ ہے۔

٭حالات نئی سوچ چاہتے ہیں۔

٭طلبہ اپنے زندگی کے مقصد کا تعین کریں۔

٭کامیابی کو وقت اور محنت دونوں چاہیے۔

٭منزل کی جستجو ہے تو جاری رہے سفر۔

٭کتابوں سے دوستی کیجیے اور مستقبل سنواریں۔

٭میں دُنیا کو دیکھنے نہیں دِکھانے آیاہوں۔

٭مطالعہ کی کثرت ترقی کی ضمانت ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے