कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تحریکِ طالبِ علم ( اقوالِ زرین۔قسط:43)

(طلبہ و طالبات کی ہمت و حوصلہ افزائی ، غوروفکر ، احساس کی بیداری کے لئے مندرجہ ذیل اقوال زرین پیش کیے جارہے ہیں )

٭خوش مزاجی آپ کی خوبصورتی میں باعثِ اضافہ ہے۔ یہ آپ کے چہرے کے خدوخال کی خوبصورتی کو نمایاں کرکے دُنیا کے سامنے لاتی ہے۔ ( چارلس ڈکنز)

٭ایک خوش مزاج دوست ایک ایسے چمکدار دن کی مانند ہے جو اپنی چمک سے ہر جانب روشنی بکھیرتا ہے۔ ( سرجان لیک)

٭خوف و ہراس سے بڑا کوئی دُشمن نہیں ہے اور خوش مزاجی سے بڑھ کر کوئی رفیق نہیں ہے۔ ( رابرٹ ڈبلیو)

٭جو انسان محض اس ایک خواہش کے پیش نظر روبہ عمل ہوتا ہے کہ وہ امیر ہوجائے تو ایسا شخص کبھی بھی کامیابی سے ہمکنار نہیں ہوسکتا۔ آپ کی خواہشات کا حلقہ وسیع تر ہونا چاہیے۔ ( جان ڈی راک فیلر)

٭آپ کی کوئی بھی خصوصیت آپ کو اس قدر دوستوں سے نہیں نوازتی جس قدر دوسروں میںپائی جانے والی اچھائیوں کی تعریف آپ کو دوستوں سے قریب کرتی ہے۔

٭اگر ہم اپنی آج کی ضروریات کو مدِنظر رکھتے ہوئے اپنا وقت صرف کریں تو یہ ہماری ایک بہترین کارگزاری ثابت ہوگی۔ ( سی آر میک برائیڈ)

٭ہمارا غصہ اور بے صبری کبھی کبھار ان چیزوں سے بڑھ کر ضرر رساں ثابت ہوتے ہیں جن کے بارے میں اپنے غصے اور بے صبری کا اظہار کررہے ہوتے ہیں۔ ( مارکوس اوریلس)

٭زندگی کے اسکول میں مختلف علوم سکھائے جاتے ہیں لیکن جو فلسفہ سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے وہ بہترین دوست بنانے کا فلسفہ ہے اور بہترین دوست خوش قسمتی ہی سے میسر آتے ہیں۔ ( ہینری وین ڈک)

٭کردار ایک ایسی ملکیت ہے جو دیگر تمام ملکیتوں سے افضل ہے۔ ( اِسمائلز)

٭اس دُنیا کی تشکیل میں ہر کسی کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اور جو ایسا کرتا ہے اُسے اُمید کی کرن دکھائی دیتی ہے اور اس اُمید کے باوجود بھی اگر زندگی تکلیف دہ ہوگی تو وہ بے مقصد ہر گز نہیں ہوگی۔ ( برٹرینڈرسل)

٭ہمارا ماضی ہماری یادداشت میں دفن ہوتا ہے، حال ہماری ڈیوٹی میں اور مستقبل اس کی پیش بینی میں پایا جاتا ہے۔ پہلا برائے دانشوری، دوسرا برائے عملی کارکردگی اور تیسرا برائے اُمید۔ ( کارڈینل امپیریلی)

٭اچھی یادداشت کا مطلب یہ نہیں جو بہت کم باتیں محو کرتی ہے بلکہ اس سے مُراد یہ یادداشت ہے جو گراں قدر چیزیں اپنے اندر محفوظ کرتی ہے اور بے وقعت چیزوں کو محو کردیتی ہے۔ ( ہربرٹ کاسن)

٭خوش مزاج شخص درازی عمر پاتا ہے اور مرنے کے بعد بھی ہم اس کا نام عزت و احترام سے لیتے ہیں۔ ( بووی)

٭کسی بھی کام یا مقصد میں اگر جدوجہد نہ ہو تو ترقی اور بہتری بھی نہیں ہوتی۔ ( فریڈرک ڈگلس)

٭کامیابی کا اصل موقع کسی کام میں نہیں بلکہ انسان کے اندر ہوتا ہے۔ ( زِگ زیگلر)

٭کبھی حوصلہ نہ ہاریئے ، یاد رکھیں تُند لہریں جتنی تیزی سے آتی ہیں اتنی ہی تیزی سے لوٹتی بھی ہیں۔ ( ہیرینٹ بیچراسٹو)

٭آپ نے کیا حاصل کیا یہ کامیابی نہیں ہے، بلکہ کسی ہدف کے حصول کے لیے سامنے آنے والے چیلنجز کو پچھاڑنا اور پوری طاقت کے ساتھ جدوجہد کرنا کامیابی کہلائے گی۔ ( اوریسن سویٹ میرڈن)

٭کوئی خواب جادو کے ذریعے حقیقت نہیں بن سکتا، اسے پورا کرنے کے لیے لگن‘ محنت اور مشقت لازمی ہے۔ ( کولن پاویل)

٭اگر موقع آپ کے دروازے پر دستک نہیں دیتا تو آپ موقع کا دروازہ خود بنا لیجیے۔ ( ملٹن برلے)

٭مجھے ٹریننگ کے ہر لمحہ سے نفرت تھی مگر مَیں نے اپنے آپ کو سمجھایا کہ ’’ حوصلہ مت ہارو‘ ابتداء میں تکلیف اور درد کو برداشت کرو اور پھر پوری زندگی چمپئن کی طرح جیو۔‘‘ ( محمد علی باکسر)

٭ترقی یافتہ کہلانے والی ان قوموں کا ہر فرد خوشحال دُنیا کی ہر آسائش اور سہولت کا حامل اور مالا مال ہوتا ہے جبکہ وقت کی قدر و قیمت کا احساس نہ کرتے ہوئے اسے برباد کرنے والی قومیں خود برباد ہوجاتی ہیں ان کا تقریباً ہر فرد بد حال دُنیا کی ہر تکلیف اور پریشانی میں مبتلا اور کنگال دِکھائی دیتا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے