कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تحریکِ طالبِ علم ( اقوالِ زرین۔قسط:42)

(طلبہ و طالبات کی ہمت و حوصلہ افزائی ، غوروفکر ، احساس کی بیداری کے لئے مندرجہ ذیل اقوال زرین پیش کیے جارہے ہیں )

٭ علم حاصل کرنے کے لیے خود کو شمع کی طرح پگھلاؤ۔

٭ دوستی ایک مقدس رشتہ ہے جس کی بنیاد اعتماد اور وفا پر ہے۔

٭ اگر اپنا کردار اعلیٰ اور مضبوط کرنا چاہتے ہو تو خواہشات کو دباؤ اور تکالیف کو برداشت کرو۔

٭ قطرہ قطرہ بھی مسلسل گراتے رہو تو چٹان آپ کے عزم سے چکنا چور ہوجائے گی۔

٭ جس انسان میں خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے وہ انسان اپنے خیالات‘ اپنے عمل‘ اپنی عادتوں اور کردار کی وجہہ سے اپنا ایک ممتاز و منفرد مقام بنا لیتا ہے۔ وہ ایک خود اعتماد آدمی کی حیثیت سے اوروں کے لیے بھی ایک مثال بن جاتا ہے۔

٭ بڑے مقاصد زیادہ جوش و خروش پیدا کرتے ہیں۔

٭ مقصد زمانہ حال کا وہ ارادہ ہوتا ہے جو آپ کے پورے مستقبل کو بدل کر رکھ دیتا ہے۔

٭ اخبارات یا بہترین معلوماتی کتابوں کے مطالعہ کی مستقل عادت سے علم و حکمت کے ایسے ایسے ہیرے‘ جواہرات اور موتی انسان کے ہاتھ لگتے ہیں جو اس کے ذہن کو تازگی، شعور کو بلندی، خیالات و نظریات میں پختگی اور فکر و نظر میں وسعت پیدا کرتے ہیں۔

٭ تین چیزیں انسانی زندگی کو کامل بنا دیتی ہیں: خود اعتمادی‘ خود شناسی اور خود ضبطی۔

٭ اگر ہم وقت کی پابندی کا شیوہ بنا لیں تو قومی ترقی کی راہ میں حائل ہونے والی ہر رُکاوٹ کو ختم کرکے سالوں کا سفر مہینوں اور مہینوں کا سفر دنوں میں طے کرسکتے ہیں۔

٭ کامیابی کے لیے وقت کو موثر طور پر استعمال کرنا سیکھیں، جس کی وجہ سے آپ زیادہ کامیاب اور خوشحال ہوسکیں گے۔

٭ صرف اُمید کے سہارے جینا خود کو دھوکا دینا ہے۔

٭ سب سے بیوقوف آدمی وہ ہے جو اپنی مصیبتوں کا ذمہ دار دوسروں کو ٹھہرائے۔

٭ تمھارے اندر جو صلاحیتیں ہیں انھیں باہر نکالو تاکہ تمھاری پہچان ہوسکے۔

٭ کوئی نہ کوئی مشغلہ اپنائے رکھو کیونکہ یہ تمھیں مصروف رکھتا ہے اور مصروف انسان وقت کا قدر دان ہوتا ہے۔

٭ جب بھی تم بلند مقام یا منزل کو حاصل کرلو تو یہ بات یاد رکھو کہ تم نیچے سے اوپر گئے ہو۔

٭ جو گن کر کام کرتا ہے اس کو اجر بھی گن کر ملتا ہے۔

٭ اپنے اندر خود اعتمادی پیدا کرنے کے لیے یہ ضروری ہے کہ ہم اپنے میدان علم و فن میں مہارت پیدا کریں اور اس اصول کو دھیان میں رکھیں کہ مہارت صحیح سمت میں مسلسل مشق کرنے سے ہی پیدا ہوتی ہے۔

٭ آپ جتنا مرضی تعلیم یافتہ ہوجائیں اور کتابوں کے انبار پڑھ لیں اگر آپ کا کوئی مقصد نہیں تو یہ ایسا ہے جیسے آپ نے بہترین لباس زیب تن کرلیا اور آپ کو کہیں بھی نہیں جانا ہے۔

٭ جب آپ ایک مقصد کو منتخب کرتے ہیں تو آپ کی ذہنی صلاحیتیں نکھر کر سامنے آتی ہیں۔

٭ زندگی کی خوبصورتی یہ نہیں کہ آپ کتنا خوش ہیں بلکہ اصل خوبصورتی یہ کہ لوگ آپ سے کتنا خوش ہیں۔ ( حضرت علیؓ)

٭ انسان کی اہلیت کی پیمائش نا ممکن ہے اور نہ ہی ہم یہ اندازہ کرسکتے ہیں کہ انسان کیا کچھ کرسکتا ہے کیونکہ انسان کے اندر اہلیت کا خزانہ پوشیدہ ہے۔ ( تھیوریو)

٭ جب ہم دوسروں کی مدد کرتے ہیں تو اس کا ایک فائدہ یہ ہوتا ہے کہ ہم اپنے رنج و الم اور مصائب کو بھول جاتے ہیں۔

٭ دیانتدار اور باہمت افراد اپنی دیانتداری اور ہمت کا ڈھنڈورا نہیں پیٹتے کیونکہ سورج کو اپنی روشنی پر اِترانے یا فخر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہوتی اور نہ ہی چاند اپنی روشنی پر اِتراتا یا فخر کرتا ہے۔ ( رابرٹ ناروڈ)

٭ اپنی آرزو اور اپنی اُمنگ کا جائزہ لیں کہ کیا اس کی سمت درست ہے کیونکہ خواہشات کا گھوڑا ایک ایسا گھوڑا ہے جو آپ کو گہرے کھڈ میں بھی اُتار سکتا ہے۔ ( کارڈاوکونل)

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے