कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تحریکِ طالبِ علم ( اقوالِ زرین۔قسط: 37)

(طلبہ و طالبات کی ہمت و حوصلہ افزائی ، غوروفکر ، احساس کی بیداری کے لئے مندرجہ ذیل اقوال زرین پیش کیے جارہے ہیں )

٭ نفرت ایسی چیز ہے جو چہرے پر جھریاں ڈال دیتی ہے۔

٭ جس انسان کی سوچ پختہ نہیں اس کے فیصلے بنتے اور ختم ہوجاتے ہیں۔

٭ دوست کیا ہے؟ دو جسموں میں ایک روح۔

٭ علم خوشحالی میں زیور اور زبوں حالی میں ایک پناہ گاہ ہے۔

٭ غربت انقلاب اور جرم کی ماں ہے۔

٭ انسان تمام جانوروں میں شریف ترین ہے لیکن اگر قانون اور انصاف سے علیحدہ کردیا جائے تو وہ بدترین ہے۔

٭ اپنی خواہشات کو اپنے موجودہ وسائل کے دائرے میں لاؤ اور صرف اس وقت بڑھاؤ جب وسائل بڑھ جائیں۔

٭ نا اُمیدی کم عمری کا باعث ہوتی ہے۔

٭ جتنی آپ کی خواہشیں کم ہوں گی اتنی ہی آپ کی زندگی پُرسکون اور خوبصورت ہوگی۔

٭ اِتنا پیسہ انسان کبھی نہ کمائے کہ پیسہ آنے کے بعد اس اِنسان کو کوئی اِنسان ہی نظر نہ آئے۔

٭ وہ لوگ جو خود پر اعتبار کرتے اور محنت و جستجو کو اپنا شعور بناتے ہیں‘ کامیابی ہمیشہ ان کے قدم چومتی ہے۔

٭ ایک معذور شخص پر لوگ رحم کھا کر سڑک تو ضرور پار کرا دیتے ہیں مگر اسے گھر تک چھوڑنے کوئی نہیں جاتا۔

٭ کچھ لوگ سسٹم کے ساتھ چلتے ہیں‘ کچھ کو سسٹم چلاتا ہے اور کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو سسٹم کو چلاتے ہیں۔

٭ آپ زندگی میں جہاں کہیں بھی ہوں آپ کی حیثیت اور وجود دوسرے کے لیے پہچان ہونی چاہیے۔

٭ اپنے اندر وہ تمام صفات پیدا کریں جو آپ کو آسانی سے آپ کی منزل تک لے جاسکیں۔

٭ آپ میں قوتِ ارادی ہونی چاہیے۔ اپنی منزل‘ اپنے ہدف کو پالینے کی شدید خواہش ہی آپ کو کامیابی سے ہمکنار کرسکتی ہے۔

٭ ناکامیوں سے ہنس کر گلے ملنے والا شخص ہی کامیابی کا سہرا اپنے سر باندھتا ہے۔

٭ اپنی زندگی میں کامیاب ہونے کے لیے کچھ نہیں کیا تو نہ صرف آپ بُری طرح ناکام ہوں گے بلکہ اپنے اندر دوسروں کے خلاف حسد بھی پیدا کر بیٹھیں گے۔

٭ حوصلہ کامیابی کی کنجی ہے جس کی صبر کے ساتھ حفاظت کی جاسکتی ہے۔

٭ اپنے آپ کو منوانے کے لیے آپ کی سوچ کا صاف ہونا اور ارادے کا نیک ہونا بھی ضروری ہے۔

٭ جب تک کوئی بھی شخص اپنے مستقبل اور منزل کو پانے کے لیے جستجو نہیں کرے گا‘ دن رات محنت نہیں کرے گا تو وہ اپنی منزل تک کیسے پہنچ پائے گا؟

٭ جس دن کسی شخص کو اپنی خوبیوں اور صلاحیتوں کا ادراک ہوجاتا ہے تو پھر وہ اپنی زندگی میں کامیابیوں کو پھلانگتا چلا جاتا ہے۔

٭ اپنی قوتِ بازو پر یقین رکھ کر کامیابی کے آنگن میں کود جانے کا حوصلہ ہونا چاہیے۔

٭ قدرت ہی انسان کو ہر موڑ پر مدد کرتی ہے مگر صرف ان کی جو کچھ کرنے اور پانے کی کوشش کرتے ہیں۔

٭ ہر بلا اور مصیبت کے پس منظر میں رحمت و نصیحت ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے