कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تحریکِ طالبِ علم ( اقوالِ زرین۔قسط: 36)

(طلبہ و طالبات کی ہمت و حوصلہ افزائی ، غوروفکر ، احساس کی بیداری کے لئے مندرجہ ذیل اقوال زرین پیش کیے جارہے ہیں )

٭ غموں کو چھپا کر چہرے پر مسکراہٹ سجائے رکھنا عظمت ہے۔

٭ اچھے لوگ وہ ہوتے ہیں جو فرض کو فرض سمجھ کر ادا کرتے ہیں۔

٭ دوست سے ہی آپ کی پہچان ہوتی ہے۔

٭ حقیقی راحت دوسروں کی خدمت کرنے میں ملتی ہے۔

٭ اپنا بوجھ دوسروں پر نہ ڈالو خواہ کم ہو یا زیادہ۔

٭ زندگی کا ایک مقصد بنالو اور پھر ساری طاقت اس کے حصول پر لگا دو ہم یقینا کامیاب ہوں گے۔

٭ بہترین انسان وہ ہے جو دوسروں کے دِل میں اُتر کر اس کے دکھ کا اندازہ کرے۔

٭ کسی بات کے لیے جب تک مجبور نہ ہوجاؤ مت ہنسو۔

٭ بُرے وقت کا مردانہ وار مقابلہ کرو۔

٭ حقیر سے حقیر پیشہ اختیار کرنا ہاتھ پھیلانے سے بہتر ہے۔

٭ دوسروں کے لیے جینا اور دوسروں کے کام آنے کا نام زندگی ہے۔

٭ کامیاب انسان بننے کے لیے ہمیشہ وقت کی دہلیز کو عبور کرنا پڑتا ہے۔

٭ وقت ایک ایسا آئینہ ہے جس میں انسان اپنا ماضی‘ حال اور مستقبل دیکھ سکتا ہے۔

٭ دوسروں کے لیے آسانی پیدا کرو تمھارے لیے بھی آسانیاں ہوں گی۔

٭ خوبصورتی کی کمی کو اخلاق پورا کرسکتا ہے، مگر اخلاق کی کمی کو خوبصورتی پورا نہیں کرسکتی۔

٭ دوسروں کا بُرا چاہنے والا انسان کبھی بھی خوش نہیں رہ سکتا۔

٭ بُرا وقت وہ شفاف آئینہ ہے جو بہت سے چہرے واضح کردیتا ہے۔

٭ دُنیا کی سب سے بڑی غریبی بے عقلی ہے۔

٭ جس بات سے تم دوسروں کو روکتے ہو وہ خود بھی نہ کرو۔

٭ اگر کچھ بننا چاہتے ہو تو ایک لمحہ بھی ضائع نہ کرو۔

٭ وقت گزارنے کا احساس انسان کو اس وقت ہوتا ہے جب وقت اس سے بہت آگے نکل جاتا ہے۔

٭ دوست ایسے کو بناؤ جو دوستی کے قابل ہو۔

٭ کامیاب لوگوں کے پاس ہمیشہ اپنے کاموں کے لیے وقت ہوتا ہے جبکہ ناکام لوگ ہمیشہ وقت کی کمی کا رونا روتے ہیں۔

٭ وہ انسان ہمیشہ خزاں کی قدر کرتا ہے جس نے بہار میں زخم کھائے ہوں۔

٭ تعلیم آدمی کو انسان بنانے کا ذریعہ ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے