कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تحریکِ طالبِ علم ( اقوالِ زرین۔قسط: 35)

(طلبہ و طالبات کی ہمت و حوصلہ افزائی ، غوروفکر ، احساس کی بیداری کے لئے مندرجہ ذیل اقوال زرین پیش کیے جارہے ہیں )

٭ افراد کی قلّت‘ وسائل کی کمی ‘ کام کرنے والوں کے لیے کبھی رکاوٹ نہیں بن سکی اور نہ وقت کی تیز رفتاری اس کے قدم روک سکی۔

٭ کام کرنے والے لوگوں نے ہمیشہ زمانہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اور اس سے کہیں تیز رفتاری کے ساتھ اپنا کام انجام دیا ہے۔

٭ وقت کی پکار ہے کہ ہم اپنے خوابوں کی تعبیر کی خاطر اپنے قدموں کی رفتار تیز کریں، اپنی صلاحیتوں اور وقت کا صحیح استعمال کریں اور منزل کو پالینے کی کوشش کریں۔

٭ وہ خواب جو محرکات عمل سے لبریز جذبہ رکھتا ہو وہ اس پہاڑ کے جیسا ہے جسے طوفان بھی اپنی جگہ سے نہیں ہلا پاتا۔

٭ جب بیج پھوٹتا ہے تب ہی پودا اُٹھتا ہے پھر یہی پودا بڑھتا ہوا ایک دن بڑا مضبوط اور تناور درخت کی شکل اختیار کرلیتا ہے۔ متواتر اپنے مقصد کے راستے پر چلتے رہنا خود ہی ایک کامیابی ہے۔

٭ دُشوار گزار مرحلوں سے کس طرح گزرنا ہوتا ہے وہ سب حالات سکھا دیتے ہیں بشرطیکہ اس نوجوان کے ارادے میں دم ہونا چاہیے۔

٭ انسان کو جب اپنے مالک حقیقی کی قوت اور اس سے اپنے تعلق کی پہچان ہوجاتی ہے تب وہ مضبوط اعتماد سے بھرپور فاتح بن کر اُبھرتا ہے اور بیرونی قوتیں اس کی معاون بن جاتی ہیں۔

٭ کسی بھی شخص کی زندگی اس کے بزرگوں کی چھوڑی ہوئی جائیداد سے نہیں بن سکتی‘ جب تک کہ وہ اپنی خوابیدہ قوتیں اُجاگر نہیں کرتا۔

٭ کسی بھی انسان کا معلم اعتماد ہی ہے اور یہ دِل کی حکومت میں سپہ سالار کی حیثیت رکھتا ہے۔

٭ جو شخص خود اعتمادی‘ خدا پر یقین اور بھروسے سے آگے بڑھتا ہے اسے کامیابی مل کر ہی رہتی ہے۔

٭ بیوقوف جب تک خاموش رہتا ہے پہچانا نہیں جاتا۔

٭ عقلمند پہلے بات کو تولتا ہے پھر بولتا ہے ، جو تول کر بولتا ہے وہ فضول باتوں سے بچ جاتا ہے۔

٭ زبان کے پھسلنے سے بعض اوقات گھر کے گھر اُجڑ جاتے ہیں۔

٭ خود اعتمادی کے ذریعے سے ہی بظاہر ناممکن نظر آنے والے کام کا ممکن ہونا ایک فطری عمل ہے۔

٭ دُنیا کا ہر بڑا آدمی جب اس دُنیا میں کچھ کرتا ہے تو سب سے پہلے اس کا خواب دیکھتا ہے، ایک ایسا خواب جو اس کے لیے تحریک کا کام کرتا ہے‘ جو اس کے اندر عزم و حوصلہ کا چراغ جلاتا ہے اور عمل کی بھٹی میں تپا کر ایسا کندن بنا دیتا ہے کہ پھر وہ دُنیا کی کسی بھی طاقت سے ٹکرا جانے کے لیے تیار ہوجاتا ہے۔

٭ موقع کا انتظار نہ کرو بلکہ اپنے لیے خود موقع تلاش کرو۔

٭ وقت کے انتظار میں وقت کو ضائع کرنے والا بڑا احمق ہے۔

٭ جو دوسروں کی ہنسی اُڑاتا ہے اس کی ہنسی اُڑائی جاتی ہے۔

٭ کامیابی کا اصل راز محنت ہے۔

٭ مطالعہ کے لیے ضروری ہے کہ آپ پُرسکون، پُراعتماد اور چاک و چوبند رہیں تاکہ پوری توجہ کے ساتھ پڑھا جاسکے۔ جب آپ پُرسکون ہوتے ہیں تو اس وقت مطالعہ کی رفتار بڑھ جاتی ہے۔

٭ عزم وہ جوہر ہے جو سپاہی کو بغیر ہتھیار کے لڑنا سکھاتا ہے اور ملاح کو بغیر پتوار کے سمندر پار کرنے کی ہمت عطا کرتا ہے۔

٭ انسان چہرے سے نہیں اخلاق سے پہچانا جاتا ہے۔

٭ وہ تھوڑا عمل جو ہمیشہ کیا جائے اس بڑے عمل سے اچھا ہے جسے اُکتا کر چھوڑ دیا جائے۔

٭ غریب چند چیزوں کا محتاج ہوتا ہے اور لالچی ہر چیز کا۔

٭ سونے کو آگ پرکھتی ہے جب کہ انسان کو مصائب زمانہ۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے