किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تحریکِ طالبِ علم ( اقوالِ زرین۔قسط: 34)

(طلبہ و طالبات کی ہمت و حوصلہ افزائی ، غوروفکر ، احساس کی بیداری کے لئے مندرجہ ذیل اقوال زرین پیش کیے جارہے ہیں )

٭ با اخلاق انسان وہی ہے جو ہر ایک کے ساتھ اچھا سلوک کرے۔

٭ وہ شخص خوش نصیب ہے جس کو اس کے دوست احباب عزیز رکھتے ہوں۔

٭ اگر کسی کی اخلاقی حالت معلوم کرنا چاہو تو اس کے دوستوں کی اخلاقی حالت معلوم کرو۔

٭ تعلیم انسان کو بولنا سکھاتی ہے لیکن یہ نہیں سکھاتی کہ کب اور کتنی دیر بولنا چاہیے۔

٭ تجربہ وہ کنگھی ہے جو وقت کے بال گر جانے کے بعد نصیب ہوتی ہے۔

٭ وقت خاموشی کے ساتھ بہنے والا ایسا دریا ہے جو اپنے دامن میں ماضی کے بڑے بڑے واقعات چھپاکر مستقبل کی طرف بڑھتا جاتا ہے۔

٭ وقت کے پاؤں کی آہٹ نہیں سنی جاسکتی۔

٭ علم حاصل کرنے کے لیے ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش کرو۔

٭ سچائی کا دامن کبھی بھی نہ چھوڑنا‘ کیونکہ سچے انسان کا مرتبہ اعلیٰ ہوتا ہے۔

٭ زبان سنبھالنا مال سنبھالنے سے زیادہ دُشوار ہے۔

٭ روزہ رکھنا آسان ہے مگر فضول باتیں ترک کرنا مشکل ہے۔

٭ ہر کوئی پسند کے عینک پہن کر دُنیا کا نظارہ کرنا چاہتا ہے۔

٭ خوش اخلاقی کے ہتھیار سے آپ دُشمن کو بھی زیر کرسکتے ہیں۔

٭ علم امیر کی زینت اور غریب کی دولت ہے۔

٭ جس گھر میں باہمی محبت پائی جاتی ہے وہاں خوشحالی ہوتی ہے۔

٭ بات چیت کا سلیقہ بھی ایک بہت بڑا فن ہے۔

٭ دولت کو انسان محفوظ رکھ سکتا ہے لیکن کمال تو یہ ہے کہ کوئی اپنی زبان کو پھسلنے کی حفاظت میں کامیاب ہوجائے۔

٭ کامیاب زندگی اور مکمل شخصیت کے لیے جس چیز کی انسان کو ضرورت ہوتی ہے وہ ہے اس کا اعتماد۔

٭ ارادہ اور مضبوطی وہ چیزیں ہیں جن کے سامنے پہاڑ بھی جھک جاتے ہیں اور ناممکن کام ممکن ہوجاتا ہے۔

٭ جسے تم اچھا سمجھتے ہو وہ اچھا اور جسے تم برا سمجھتے ہو وہ برا ہے بلکہ وہ اچھا ہے جس کے ساتھ تم اچھے ہو اور وہ برا ہے جس کے ساتھ تم برے ہو۔

٭ ہم خوابِ غفلت سے بیدار نہ ہوئے تو یاد رکھیے وقت ہمیشہ ہمارے دروازے پر دستک نہیں دے گا۔

٭ ماحول ہمیشہ کام کے یکساں مواقع فراہم نہیں کرے گا ، ہوسکتا ہے کل حالات زیادہ مشکل اور سنگین ہوجائیں۔

٭ خود میں کامیابی کی اُمنگ پیدا کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ اس بات پر غور کیجیے کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے اس دُنیا میں کیوں بھیجا ہے؟

٭ اگر طالب علم کی تعلیم اس کی بہترین صلاحیتوں سے میل کھاتی ہو تو وہ دُنیا میں ایک کامیاب شخص کے طور پر اُبھر سکتا ہے۔

٭ کیرئیر کا مطلب ہے ‘ مستقبل سنوارنا۔

٭ اپنی شخصیت کو بہتر بنانے کے لیے اس میں جینے کی اُمنگ اور کامیابی کی لگن پیدا کرنا ضروری ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے