किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تحریکِ طالبِ علم ( اقوالِ زرین۔قسط: 33)

(طلبہ و طالبات کی ہمت و حوصلہ افزائی ، غوروفکر ، احساس کی بیداری کے لئے مندرجہ ذیل اقوال زرین پیش کیے جارہے ہیں )

٭ خدا تجھ پر رحم کرے تو تُو اس کی مخلوق پر رحم کر۔ ( امیر خسروؒ)

٭ زیادہ خوشحالی اور زیادہ بدحالی دونوں برائی کی طرف لے جاتے ہیں۔ ( بو علی سینا)

٭ بغیر بھوک کے غذا نہ کھائیں اور جب بھوک تیز ہوجائے تو بھوکے نہ رہیں۔ ( بو علی سینا)

٭ جو آدمی جتنا زیادہ بولتا ہے اُتنا ہی کم عقل ہوتا ہے۔ ( خلیل جبران)

٭ موت کا فرشتہ صرف بدن ختم کرتا ہے روح ہمیشہ قائم رہتی ہے۔ ( زرتشت)

٭ کمزوروں پر رحم نہ کھانے والا طاقتوروں سے مار کھاتا ہے۔ ( شیخ سعدیؒ)

٭ لفظ میں ایک جادو ہوتا ہے جو بے محل استعمال سے پھیکا پڑ جاتا ہے۔ ( ڈاکٹر مولوی عبدالحق)

٭ شیر کا بچہ یقینا شیر ہی بنے گا خواہ اس کی کہیں تربیت ہو۔ ( فردوسی)

٭ لین دین میں دغا دوسرے کو نہیں خود کو ہی خسارہ دیتی ہے۔ ( وارِث شاہ)

٭ جس کے کام رب سنوارتا ہے اس کے کام بندے کیسے بگاڑ سکتے ہیں۔ ( وارِث شاہ)

٭ راہ وہ پکڑو جو بندے کو خالق سے ملا دیتی ہے۔ ( وارِث شاہ)

٭ عقل کی حد ہوسکتی ہے لیکن بے عقلی کی کوئی حد نہیں۔ ( ایمرسن)

٭ کسی کا دِل نہ دُکھا‘ کہ تو بھی دِل رکھتا ہے۔ ( ٹالسٹائی)

٭ بدلہ لینے والا اپنے دشمن ہی کی سطح پر رہتا ہے اور معاف کردینے والا اس سے بلند ہوجاتا ہے۔ ( راجرس بیکن)

٭ جو عالم ہو اور اپنے علم پر عمل نہ کرے وہ ایسا بیمار ہے جس کے پاس دوا تو موجود ہے مگر علاج نہیں کرتا۔ ( حکیم اقلیدس)

٭ فلاسفر وہ ہے جسے معلومات حاصل کرنے میں دلچسپی ہو اور جس کا کام تجسس اور سچائی کی تلاش میں مصروف رہناہے۔ فلسفہ منزل نہیں ایک راستہ ہے جس پر چل کر منزل تک پہنچا جا سکتا ہے۔ ( ارسطو)

٭ تعلیم ایک ایسی چیز ہے جو کہ ہر انسان کے لیے اس طرح ضروری ہے جیسے زندگی کے لیے آکسیجن ضروری ہے۔

٭ یا اللہ، ہماری ذات کسی انسان کے لیے تکلیف کا باعث نہ بنے۔

٭ مضبوط اور باکردار لوگ شکایتیں نہیں فیصلے کرتے ہیں۔

٭ لفظوں کا استعمال حفاظت سے کیجیے، یہ پرورش کا بہترین ثبوت ہوتے ہیں۔

٭ کچھ لوگ اپنے منہ کی وجہہ سے کبھی اوپر نہیں جاتے۔

٭ کامیابی کے لیے مقصد ہونا ضروری ۔

٭ جو بہت حساس ہوتے ہیں وہ زندگی میں ہر قدم پر ٹوٹ جاتے ہیں۔

٭ اپنے آپ کو چٹان کی طرح مضبوط اور دل کو پھول کی طرح نرم رکھو۔

٭ مسکراہٹ انسان کو پُرکشش بنانے کا بہترین ذریعہ ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے