किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تحریکِ طالبِ علم ( اقوالِ زرین۔قسط: 32)

(طلبہ و طالبات کی ہمت و حوصلہ افزائی ، غوروفکر ، احساس کی بیداری کے لئے مندرجہ ذیل اقوال زرین پیش کیے جارہے ہیں )

٭ دیوار کا ہر پتھر خواہ وہ کتنا ہی چھوٹا کیوں نہ ہو‘ اپنی قیمت رکھتا ہے۔

٭ نوجوان ایک ایسے آزاد بہاؤ والے پانی جیسے ہوتے ہیں جو اپنا راستہ خود بناتاہے۔

٭ بے شک نوجوان کسی بھی ملک کا سرمایہ ہوتے ہیں۔

٭ جو راہ کی سختیاں برداشت کرنے کا اہل ہے وہ پتھر ہیرے کا درجہ اختیار کرسکتا ہے۔

٭ خوش رہنا اچھی عادت ہے لیکن دوسرے کی خوشی میں خوش رہنا بہترین ہے۔

٭ دیوار سے نکلی ہوئی اینٹ سے دیوار گرتی تو نہیں پر بدنما ضرور معلوم ہوتی ہے۔

٭ علم ایک ایسا درخت ہے جس کا پھل کبھی خراب نہیں ہوتا۔

٭ بہترین دُعا الفاظ کی محتاج نہیں ہوا کرتی۔

٭ تمھاری ہر کامیابی تمھارے یقین کی محتاج ہے۔ یقین جس قدر مستحکم ہوگا کامیابی اس قدر مستحکم ہوگی۔

٭ کبھی نہ مُرجھانے والا پھول خوش کلامی ہے۔

٭ زبان صحیح چلتی ہے تو عزت دلاتی ہے اور اگر اُلٹی سیدھی چلتی ہے تو رُسوا کردیتی ہے۔

٭ کامیاب زندگی اور مکمل شخصیت کے لیے جس چیز کی انسان کو ضرورت ہوتی ہے وہ ہے اس کا اعتماد۔

٭ جنگ میں اسلحہ نہیں لڑتا بلکہ اسے تھامنے والے فوجی کا دِل لڑتاہے اور دِل بھی نہیں بلکہ اس دِل میں موجود اس کا اعتماد لڑتا ہے۔

٭ زندگی کو پُر امید، پھرتیلا اور چست رکھیے، پھر کون سا کام ہے جو آپ نہیں کرسکتے؟

٭ اکثر انسانوں کا ایک المیہ یہ بھی ہے کہ وہ دوسروں کی کامیابیاں دیکھنے میں اپنا بہت سا وقت کھو دیتے ہیں۔

٭ اس میں شک نہیں کہ کسی بھی ملک‘ قوم اور ریاست کے مستقبل کا انحصار اُس ملک ‘ قوم اور ریاست کے نوجوانوں پر منحصر ہے۔

٭ دشوار گزار مرحلوں سے کس طرح گزرنا ہوتا ہے وہ سب حالات سکھا دیتے ہیں بشرطیکہ اس نوجوان کے ارادے میں دَم ہونا چاہیے۔

٭ روشنی سے آنکھیں چار کرنے کے لیے پھول ہمیشہ اوپر کی جانب نظر رکھتا ہے اپنے سایہ کو نہیں دیکھتا یہ وہ نکتہ ہے جو انسان نہیں سمجھتا۔

٭ ہر کانٹا اپنے اندر کوئی نہ کوئی راز پوشیدہ رکھتا ہے۔

٭ بارش کا ایک چھوٹا سا قطرہ یوں تو کچھ نہیں ہوتا مگر اس کی اصل قدر و قیمت تپتا ہوا صحرا سمجھ سکتا ہے۔

٭ علم حاصل کرنے کے لیے ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش کرو۔

٭ دُنیا میں ان لوگوں کی عزت ہوتی ہے جو اپنے اساتذہ کی عزت کرتے ہیں۔

٭ جس طرح خاموش پانی کی گہرائی زیادہ ہوتی ہے اسی طرح خاموش انسان میں سوچنے سمجھنے کی صلاحیت زیادہ ہوتی ہے۔

٭ اسلام دولت کی مساویانہ تقسیم کا قائل نہیں بلکہ منصفانہ تقسیم کا قائل ہے۔ ( ابوالاعلیٰ مودودی)

٭ زبان کی پکار ضائع جاسکتی ہے پر اعمال کی صدا کبھی جواب لیے بغیر نہیں رہتی۔ ( مولانا ابوالکلام آزاد)

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے