किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تحریکِ طالبِ علم ( اقوالِ زرین۔قسط: 31)

(طلبہ و طالبات کی ہمت و حوصلہ افزائی ، غوروفکر ، احساس کی بیداری کے لئے مندرجہ ذیل اقوال زرین پیش کیے جارہے ہیں )

٭ عظیم ذہنوں میں خواب ہوتے ہیں اور پست ذہنوں میں فقط خواہشات۔

٭ خواہش ایک بیج کی مانند ہے جب تک اسے بویا نہ جائے یہ آپ کو فصل نہیں دے گی۔

٭ تعلیم فقط روزی کمانا ہی نہیں بلکہ جینا بھی سکھاتی ہے۔

٭ دُنیا کے کسی بینک میں خواہشات کیش نہیں کروائی جاسکتیں لیکن جب کسی کی خواہش جنون بن جاتی ہے تو وہی شخص بے شمار بینکوں کا مالک بن جاتا ہے۔

٭ سورج کی روشنی کو بھی جب محدب عدسے سے ایک جگہ مرکوز کیا جاتا ہے تو وہ کاغذ کو آگ لگا کر جلا دیتی ہے۔ ذہن کی تمام صلاحیتیں اور توانائیاں بھی جب کسی ایک مقصد کے زیر تابع ہوکر ارتکاز کی قوت حاصل کرتی ہیں تو آپ کو کامیاب بنا دیتی ہیں۔

٭ لوگ مقصد کا انتخاب کرتے ہوئے ڈرتے ہیں کیونکہ انھیں صرف رُکاوٹیں نظر آتی ہیں ، یاد رکھیں رُکاوٹیں تب نظر آتی ہیں جب آپ اپنے مقصد سے نظریں ہٹا لیتے ہیں۔

٭ بیماریوں سے بچنے کی بجائے صحت مند ہونے کا ہدف طے کریں۔

٭ اصل کامیابی کا بہترین انعام دو احساسات کی شکل میں محسوس ہوتا ہے، ایک اندرونی سکون کا احساس اور دوسرا اپنی قدر و قیمت کا احساس۔

٭ اپنی حقیقی ذمہ داریوں کو نظر انداز کرنا بھی فرار کا ایک راستہ ہے۔

٭ اچھا حافظہ اور ذہانت رکھنے والے بے شمار نوجوانوں کی شخصیت کتابوں کے بوجھ تلے اتنی دبی ہوتی ہے کہ عملی زندگی میں ہیرو کی بجائے زیرو ہوتے ہیں۔

٭ جہاں سورج چڑھتا ہے وہاں رات بھی ضرور ہوتی ہے لیکن جہاں علم کی روشنی ہو وہاں جہالت کا اندھیرا کبھی نہیں آسکتا۔

٭ اگر ہارنے والے کے ہونٹوں پر مسکراہٹ ہو تو جیتنے والے کیلئے جیت کا مزہ جاتا رہتا ہے۔

٭ دُکھی دل بھرے گلاس کی مانند ہوتا ہے جو معمولی ٹھیس سے بھی چھلک جاتا ہے۔

٭ سخی آدمی عزت و بزرگی سے محروم نہیں رہتا۔

٭ جو اپنی ذاتی اصلاح نہیں کرسکتا اس سے دوسروں کی اصلاح ممکن نہیں۔

٭ خامیوں کا احساس ہی کامیابی کی کنجی ہے۔

٭ ناکامی کوئی جرم نہیں ہے مگر مقصد کا گھٹیا ہونا سنگین جرم ہے۔

٭ مصیبت شروع میں ایک ہوتی ہے لیکن گھبرانے سے یہ کئی گنا بڑھ جاتی ہے۔

٭ دوستی ایک مقدس رشتہ ہے جس کی بنیاد اعتماد اور وفا پر ہے۔

٭ تحریر ایک خاموش آواز ہے اور قلم ہاتھ کی زبان ہے۔

٭ مصیبتیں زندگی میں ہی برداشت کرنا پڑتی ہیں اور موت ان سے نجات دلاتی ہے۔

٭ بلند مقام ہمیشہ اپنے آپ کو بلند کرنے سے ملتا ہے نہ کہ نعرے اور جھنڈے بلند کرنے سے۔

٭ جو ذرا سی بات پر دوست نہ رہے وہ دوست تھا ہی نہیں۔

٭ جس کو ایسے دوست کی تلاش ہو جس میں کوئی خامی نہ ہو‘ اسے کبھی بھی دوست نہیں ملتا۔

٭ موت سے زیادہ خوفناک شئے موت کا ڈر ہے۔

 

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے