किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تحریکِ طالبِ علم ( اقوالِ زرین۔قسط: 30)

(طلبہ و طالبات کی ہمت و حوصلہ افزائی ، غوروفکر ، احساس کی بیداری کے لئے مندرجہ ذیل اقوال زرین پیش کیے جارہے ہیں )

٭ جاہل کی باتوں کو برداشت کرنا عقل کی زکوٰۃ دینا ہے۔

٭ صبر اور حوصلہ ہی انسان کی دولت ہوتی ہے۔

٭ قدرت نے انسان کو کامیاب ہونے کے لیے بنایا ہے۔ مگر یہ اپنی خواہشات کی وجہہ سے ناکام ہوتے ہیں۔

٭ کسی بری عادت کو چھوڑنا اتنا تکلیف کا موجب نہیں بنتا جتنا اس کے متعلق سوچنا۔

٭ کامیابی کے لیے تین چیزیں ضروری ہیں ، مقصد‘ سخت محنت اور مستقل مزاجی۔

٭ ہمیں اپنی مدد آپ کرنی چاہیے۔ دوسروں کی امداد ہمارے لیے اچھی طرح فائدہ نہیں پہنچا سکتی۔

٭ عظیم انسان وہ ہیں جنھوں نے ہر کام بخوبی سر انجام دیا اور کسی بھی چیز کو حقیر نہیں جانا۔ خواہ وہ چیز کس قدر حقیر ہی کیوں نہ ہو۔

٭ دوست کو دولت کی نگاہ سے مت دیکھو، وفا کرنے والے دوست اکثر غریب ہوتے ہیں۔

٭ سوسائٹی میں آپ کی حقیقی پوزیشن وہ ہی ہے جس کا اظہار لوگ آپ کی غیر موجودگی میں کرتے ہیں۔

٭ جس شخص کو قرض لینے اور خوشامد کرنے کی عادت نہیں‘ وہ سب سے زیادہ مالدار ہے۔

٭ مشورہ لینا بری بات نہیں لیکن مشورے پر بغیر سوچے سمجھے عمل کرنا بہت بُرا ہے۔

٭ انسان کو ہمیشہ اس امر کا احساس رہنا چاہیے کہ نیک عمل کبھی ضائع نہیں ہوتا۔

٭ مایوسی وہ آخری نتیجہ ہے جس پر ہمیشہ بزدل پہنچتے ہیں۔

٭ مصیبت کا بوجھ خوش اسلوبی سے اُٹھانے والا ہی سب سے بہتر کام کر سکتا ہے۔

٭ زندگی کا بہترین سرمایہ اچھی کتاب ہے۔

٭ جب انسان اس دُنیا سے چلا جاتا ہے تو اس کے ساتھ اس کی یادیں بھی مٹ جاتی ہیں، لیکن جب وہی انسان دنیاوی زندگی میں کچھ اچھا کرجاتا ہے تو لوگ اسے مرنے کے بعد بھی یاد کرتے ہیں۔

٭ آسان راستے سے گزر کر کوئی کامیاب نہیں ہوتا اور مشکلوں کا رونا رونے والے بھی کامیاب نہیں ہوتے۔ کامیابی ان ہی کی قسمت بنتی ہے جو مشکلوں سے لڑتے ہیں اور ترقی کے نئے راستے تلاش کرتے ہیں۔

٭ مسکراتے ہوئے آگے بڑھو گے تو زندگی جینے کا مزہ آئے گا۔

٭ مخاطب کرنے کے انداز سے لوگ اس کی تہذیب کا اندازہ لگا لیتے ہیں۔

٭ نفرت کا دوسرا نام انتقام بھی ہے اور یہ ہمیشہ بے چین رکھتا ہے۔

٭ صبر زندگی کے مقصد کے دروازے کھولتا ہے ، کیونکہ اس کے سوا اس دروازے کی کوئی چابی نہیں۔

٭ ندیاں بہت شور مچاتی ہیں لیکن دریا بن کر سمندر میں گرتی ہیں تو ان کا شور ختم ہوجاتا ہے۔

٭ اکثر مشکلیں جو امیروں پر پڑتی ہیں غریب ان سے محفوظ رہتے ہیں۔

٭ دُنیا میں آج تک کسی ایسے انسان نے کامیابی حاصل نہیں کی جس کا کوئی مقصد نہ تھا اور آئندہ بھی کوئی شخص اس وقت تک کامیاب نہیں ہوسکتا جب تک وہ اپنے مقصد کا تعین نہ کرے۔

٭ آپ کبھی بھی ایسی بس میں سوار ہونا پسند نہیں کریں گے جس کے متعلق یہ پتہ نہ ہو کہ وہ کہاں جارہی ہے؟ زندگی بھی ایک سفر ہے اس سفر کو کامیابی کا سفر بنانے کے لیے آپ کو اپنے مقصد کا شعور ہونا چاہیے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے