किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تحریکِ طالبِ علم ( اقوالِ زرین۔قسط: 29)

(طلبہ و طالبات کی ہمت و حوصلہ افزائی ، غوروفکر ، احساس کی بیداری کے لئے مندرجہ ذیل اقوال زرین پیش کیے جارہے ہیں )

٭دوست بنانے سے پہلے اپنے دِل کو قبرستان بنا لو تاکہ اس کی ہر بات اپنے دِل میں دفن کرسکو۔

٭اپنے آنسوؤں کو اِتنا مہنگا کرو کہ کوئی انھیں لینے کی کوشش نہ کرے۔

٭انسان کی حقیقی درس گاہ اس کی زندگی ہے۔ ہم زندگی سے جوسبق سیکھ لیتے ہیں ‘ اسکول سے نہیں۔

٭انسان کے سارے غم اور ساری مصیبتیں صرف خواہشوں کے باعث ظہور میں آتی ہیں۔

٭اخلاص والے اندھیروں کے چراغ ہیں۔

٭خون سے بڑا رشتہ انسانیت کا ہوتا ہے۔

٭علم کے ساتھ عمل اور دولت کے ساتھ شرافت نہ ہو تو دونوں بے کار ہیں ۔

٭دل کو زندہ رکھنے کے لیے بہترین کتابوں کا مطالعہ ضروری ہے۔

٭تاریکی جب اپنی آخری حد پر پہنچتی ہے تو وہ روشنی کی تمہید بن جاتی ہے۔

٭علم طاقت ہے اسے بڑھایئے۔

٭علم ایسی زنجیر ہے جس سے ہر انسان کا مستقبل وابستہ ہے۔

٭تجربہ انسان کا بہترین معلم ہے اور زندگی کی ٹھوکریں اس کا ذریعہ تعلیم۔

٭تجربہ ایک اچھا اُستاد ہے لیکن اس کی فیس بہت زیادہ ہے لہٰذا دوسروں کے تجربات سے فائدہ اُٹھاؤ۔

٭تجربہ کو یاد رکھنا عقل حاصل کرنے کا دوسرا نام ہے۔

٭محنت کرو گے تو تجربہ ہوگا اور تجربہ ہی علم کا سونا اور منبع ہے۔

٭علم و آگہی کا واحد ذریعہ تجربہ ہے۔

٭آسمان پر نگاہ ضرور رکھو مگر یہ مت بھولو کہ پاؤں زمین پر رکھے جاتے ہیں۔

٭عقل مند ہمیشہ غم اور فکر میں رہتا ہے۔

٭تمھارے سب سے بڑے دُشمن تمھارے بُرے ہم نشین ہیں۔

٭بُری زبان والا ہر روز دُشمن بڑھا لیتا ہے۔

٭انسان کی سب سے بڑی کمزوری اس کی جھوٹی تعریف ہے۔

٭جب تک حقیقت سے آگاہ نہ ہوجاؤ کوئی فیصلہ نہ کرو۔

٭خیالات پھولوں کی طرح ہیں اور سوچنا ان کو مالا میں پرونا ہے۔

٭اپنے کردار کو اتنا بلند کرو کہ چھوٹی چھوٹی تکلیفیں تمھیں متاثر ہی نہ کرسکیں۔

٭دوست: –
د : – درد سمجھتا ہے۔
و : – وفاداری کرتا ہے۔
س : – سچی بات کہتا ہے۔
ت : – تابعداری کرتا ہے۔
٭دُشمن : –
د : – درد دیتا ہے۔
ش : – شرمندہ کرتا ہے۔
م : – مذاق اُڑاتا ہے۔
ن : – نقصان پہنچاتا ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے