किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تحریکِ طالبِ علم ( اقوالِ زرین۔قسط: 28)

(طلبہ و طالبات کی ہمت و حوصلہ افزائی ، غوروفکر ، احساس کی بیداری کے لئے مندرجہ ذیل اقوال زرین پیش کیے جارہے ہیں )

٭ سچائی کا دامن کبھی بھی نہ چھوڑنا‘ کیونکہ سچے انسان کا مرتبہ اعلیٰ ہوتا ہے۔

٭ علم ایسا سمندر ہے جس کی تہہ سچے موتی سے بھری ہوتی ہے۔

٭ دولت مندی یہ ہے کہ ضروریاتِ زندگی کو محدود کرلو۔

٭ دوسروں کی مدد پر زندہ رہنا چھوڑ دو اور اپنی مدد آپ کرو۔

٭ فضول خرچی نہ ہو تو تنگدستی بھی نہ ہو۔

٭ انسان کے کردار کی دو ہی منزلیں ہیں‘ دل میں اُتر جانا یا دل سے اُتر جانا۔

٭ خوش مزاج شخص وہ ہے جو دوسروں کو خوش مزاجی عطا کرے۔

٭ معاشرے میں تعلیم جیسا زیور پھیلاؤ تاکہ انسان انسانیت کو سمجھے۔

٭ خیالات سے ارادے پیدا ہوتے ہیں اور ارادوں سے عمل، عمل سے عادت اور عادت سے کردار بنتا ہے۔

٭ مقصد کے بغیر زندگی ایسی کشتی ہے جسے اپنے ساحل کا پتہ نہ ہو۔

٭ عمل وہ ہے جس کی بنیاد علم پر ہو۔

٭ جدوجہد ہی زندگی کا راز ہے۔

٭ دُکھوں کو تم جتنا خوفناک سمجھتے ہو وہ اتنے خوفناک نہیں ہوتے۔

٭ پتھر مارنے والے سے نہ لڑو، بلکہ اپنے آپ کو اِتنا اوپر اُٹھالو کہ پتھر وہاں تک نہ پہنچ سکے۔

٭ جو اِنسان خواہ مخواہ خود کو محتاج بناتا ہے وہ ہمیشہ محتاج رہتا ہے۔

٭ بات بے بات ہنسنے والے بے اعتمادی کا شکار ہوتے ہیں۔

٭ بہترین تجربہ وہ ہے جس سے آپ نصیحت حاصل کریں۔

٭ سیدھی اور صاف بات کرنے سے نقصان بہت تھوڑا مگر فائدہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔

٭ محنت اِنسان کی زندگی کو کامل بناتی ہے۔

٭ آنسو وہ قطرہ ہے جو غم کی وجہ سے پانی میں تبدیل ہوجاتا ہے۔

٭ طنز ایک دو دھاری تلوار ہے جو آپ کے جسم کو نہیں‘ روح کو چیر کر رکھ دیتی ہے۔

٭ اگر تم عقلمند ہو تو پرانے گناہ کو نئی نیکی سے مٹادو۔

٭ جو واقعی بڑے ہوتے ہیں ‘ وہ بڑا بول نہیں بولتے، کیونکہ ہیرا کب کہتا ہے کہ میں ہیرا ہوں۔

٭ اپنی خواہش کو دِل میں مار ڈالو۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ تمھارا دِل خواہش میں مر جائے۔

٭ تمام خوبیوں میں افضل خود کی خامیوں کو پہچاننا ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے