किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تحریکِ طالبِ علم (اقوالِ زرّین ۔ قسط:2)

(طلبہ و طالبات کی ہمت و حوصلہ افزائی ، غوروفکر ، احساس کی بیداری کے لئے مندرجہ ذیل اقوال زرین پیش کیے جارہے ہیں )

اقوالِ زرّین نگار: عبدالحمید خان غضنفرؔ (ناندیڑ)

٭ انسان جتنی کوشش کرسکتا ہے اُتنے ہی خواب اُسے دیکھنے چاہئیں۔

٭ بیدار ہونا نیند سے جاگنا نہیں ہوتا، بلکہ اپنی صلاحیتوں کو جگانا ہوتا ہے۔

٭ مشکل مضامین خشک سمجھے جاتے ہیں لیکن یہ گہری سوچ پیدا کرتے ہیں۔

٭ صرف اچھوں کی صحبت میں ہی نہ رہو، بلکہ اُن سے اچھائی بھی سیکھو۔

٭ خطروں سے کھیلنے والے ہی بے مثال کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔

٭ خود کے وجود کا احساس خوداعتمادی اور خوداعتمادی کا وجود کامیابی ہے۔

٭ معیاری مطالعہ کرنے سے انسان میں خود اعتمادی اور وسیع النظری پیدا ہوتی ہے۔

٭ اندھیروں میں راستہ تلاش کرنا چاہتے ہو تو جگنو کی طرح جلنا اور چمکنا سیکھو۔

٭ اساتذہ کا دیا گیا صحیح علم وہ سورج ہے جس سے پوری دُنیا روشن ہوتی ہے۔

٭ پڑھو، لکھو اور کوشش کرو، اپنی پوشیدہ صلاحیتوں کو اُجاگر کرو۔

٭ ہر کسی کو شک کی نگاہ سے دیکھنا خود کو تنگ نظر بنانے کے برابر ہے۔

٭ جو لوگ کچھ نیا کرتے ہیں تو سمجھو وہی اپنادماغ زیادہ استعمال کرتے ہیں۔

٭ زیادہ جذباتی انسان معمولی خوشی و غم کو بڑی شدت سے محسوس کرتا ہے۔

٭ صبر ایک بہت بڑا امتحان ہے جس میں بہت ہی کم لوگ کامیاب ہوتے ہیں۔

٭ انسان کے اندر موجود قابلیت و نااہلیت کسی نہ کسی صورت میں ظاہر ضرور ہوتی ہے۔

٭ کامیاب لوگ محنت زیادہ کرتے ہیں اس لئے وہ کامیاب ہوتے ہیں۔

٭ قسمت کا رونا وہی لوگ روتے ہیں جن کو اپنی محنت پر بھروسہ نہیں ہوتا۔

٭ عقلمند وہ ہے جس کی عقل سے خود کو اور دوسروں کو فائدہ حاصل ہو۔

٭ دولت مند بننا چاہتے ہو تو علم حاصل کرو اور سخی بننا چاہتے ہو تو علم بانٹو۔

٭ ناکامی ملنے کے بعد مایوس نہ ہو اور کامیابی ملنے کے بعد گھمنڈی نہ بنو۔

٭ ہم صرف اپنے لیے ہی جیتے ہیں! کیا ہم دوسروں کے لیے بھی جی سکتے ہیں؟

٭ اپنی اُڑان میں ہمت و حوصلہ پیدا کرو ، آپ کو اپنی منزل بہت جلد مل جائے گی۔

٭ اچھی باتیں تو ہر کوئی بتلاتا ہے لیکن اچھی باتوں پر کوئی کوئی عمل کرتا ہے۔

٭ خوبصورتی رنگ و روپ میں نہیں بلکہ اچھے اخلاق و کردار میں پوشیدہ ہے۔

٭ زندگی میں اکثر وہی لوگ کامیاب ہوتے ہیں جو جدوجہد کا دامن تھام لیتے ہیں۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے