कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تال کٹورہ اسٹیڈیم دہلی میں فخر خطابت مولانا رفیع الدین اشرفی پربھنی کا ولولہ انگیز خطاب

پربھنی:23؍اپریل ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) مورخہ 22 اپریل 2025 بروز منگل آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے دہلی میں وقف ترمیمی قانون کی منسوخی کے لیے منعقد عظیم الشان جلسہ عام سے مولانا رفیع الدین اشرفی رکن آل انڈیا مسلم پرسنل بورڈ پربھنی نے اپنے منفرد ، پر اثر ، پرجوش لب و لہجے میں خطاب کرتے ہوئے وقف ترمیمی قانون کو مسترد کرتے ہوئے حکومت وقت سے اس کی واپسی کا پرزور مطالبہ کیا ۔ اس موقع پر اسٹیج پر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ ، مولانا سعادت اللہ حسینی امیر جماعت اسلامی ہند ، برسٹر اسد الدین اویسی رکن پارلیمنٹ اور دیگر علمائے دین ، عمائدین اور قائدین ملت جلوہ افروز تھے ۔ مولانا موصوف نے اپنا سلسلہ خطاب جاری رکھتے ہوئے فرمایا کہ آل انڈیا مسلم پرسنل اللہ بورڈ کے قائدین اور عمائدین پورے ملک کی رہنمائی کرنے کے ساتھ ساتھ دنیا کو یہ بتانا چا رہے ہیں کہ اس ملک کی پارلیمنٹ میں جو قانون مسلمانوں کے خلاف بنایا گیا ہے وہ حکومت میں بیٹھے ہوئے لوگوں کی اس سازش کی عکاسی کرتا ہے جو وہ پچھلے 13 سال سے مسلمانوں کی دشمنی میں کرتے آ رہے ہیں ، ان کی اس سازش کے خلاف آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ یہ دکھانا چاہتا ہے کہ ہم تمہاری سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور ہمارے ملک میں تمہاری یہ لڑاؤ اور حکومت کرو کی پالیسی کو مسترد کرتے ہیں ۔ مزید مولانا رفیع الدین اشرفی نے فرمایا کہ وقف ترمیمی قانون کو رد کرنے کے لیے ہم جتنا ہو سکے آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنا حق منوا کر رہیں گے۔ مولانا محترم نے پر جوش انداز میں فرمایا کہ مسلمانوں کی طرف سے میں حکومت کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اب ہم نے اپنے سروں سے کفن باندھ لیا ہے یا تو آپ مان جاؤ اور وقف ترمیمی قانون واپس لو ورنہ سارے ملک کے مسلمان اپنے سروں کا نذرانہ پیش کرنے تیار ہیں ۔ مولانا نے مسلمانوں کو خواب غفلت سے بیدار ہو نے کی تلقین کرتے ہوئے فرمایا کہ آپ کو بورڈ کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے گھروں سے نکل کر میدانوں میں آ کر یہ بتانا ہوگا کہ
باطل سے دبنے والے اے حکمرانوں نہیں ہیں ہم
سو بار کر چکے ہو تم امتحان ہمارا
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے اس عظیم الشان جلسہ میں شہر پر بھنی کی جانب سے نمائندگی کرتے ہوئے دہلی کے تال کٹورا اسٹیڈیم میں بے باک اور شعلہ بیان انداز میں وقت ترمیمی قانون پر اپنے جذبات اور احساسات کا اظہار کرنے پر شہریان پر بھنی نے میں مولانا رفیع الدین اشرفی کو مبارکباد دی اور خوشی کا اظہار کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے