कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

’’بی جے پی ہمیں اس زندگی میں نہیں ہرا سکتی‘‘، ہار کے بعد کیجریوال کا پرانا ویڈیو وائرل

نئی دہلی: 8 فروری:دہلی انتخابات کے نتائج میں عام آدمی پارٹی (آپ) کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ ایسے میں اروند کیجریوال کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ ‘بی جے پی ہمیں اس زندگی میں ہرا نہیں سکتی’۔ اروند کیجریوال کا 2023 کا دعویٰ ایک ویڈیو میں دوبارہ سامنے آیا ہے اور دہلی اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی کراری شکست کے بعد وائرل ہوگیا ہے۔ دراصل، اروند کیجریوال کو نئی دہلی اسمبلی سیٹ پر بی جے پی کے پرویش ورما کے ہاتھوں عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ایسے میں اروند کیجریوال کی جو ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، اس میں کیجریوال کو وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کا حوالہ دیتے ہوئے یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ آپ ہمیں اس زندگی میں نہیں ہرا سکتے، آپ کو دہلی میں ہمیں ہرانے کے لیے ایک اور جنم لینا پڑے گا۔ اب نئی دہلی میں شکست کا سامنا کرنے والے کیجریوال کا یہ ویڈیو وائرل ہونے لگا ہے اور لوگ اس پر خوب مزے کر رہے ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے