किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

بی جے پی کے ریاستی کارگزار صدر رویندر چوہان و ایم ایل ایز کے ساتھ اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کی میٹنگ

پربھنی:4؍اپریل( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف) ریاست مہاراشٹر میں 15مارچ 2024 سنچ مانیتا جی آر،پرائیویٹ پرائمری ،ہائی اسکول جونیئر کالج اساتذہ غیر تدریسی عملے کو اضافی 20 فیصد گرانٹ، 14 اکتوبر 2024 کے جی ار پر عمل اوری،و دیگر سلگتے مسائل کو لےکراکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ11138 نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے اسٹیٹ ورکنگ پریسیڈنٹ رویندر چوہان سے ملاقات کرکے میٹنگ کی۔ تنظیم کے بانی ساجد نثار احمد نے تحریری اور زبانی مطالبہ کیا کہ 15 مارچ 2024 سنچ مانیتا جی ار کی وجہ سے بہت سارے اساتذہ مہاراشٹر بھر میں سرپلس ہو رہے ہیں ،کافی نقصانات کا سامنا ہے اس لیے یہ جی ار کو فوری رد کیا جائے، ریاست کے جزوی طور پر امداد یافتہ اسکولوں میں اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کو اضافی 20 فیصد گرانٹ کے سلسلے میں 14 اکتوبر 2024 کو ایک حکومتی فیصلہ جاری کیا گیا تھا لیکن ابھی تک مالی تعاون نہیں کیا گیا ،اس لیے کیبنٹ میٹنگ میں مالیاتی فراہمی کے لیے کوشش کیا جائے،اسکولوں میں نان ٹیچنگ عملے کی بھرتی کی جائے،کارپوریشن کو اساتذہ کی تنخواہ کے لیے حکومت سے 100 فیصد گرانٹ ادا کی جائے،غیر تعلیمی کام ختم کیاجائے، اساتذہ کا ٹرانسفر شروع کیا جائے اور دیگر اہم مطالبات ساجد نثار احمد کے ذریعے میٹنگ میں رکھے گئے ، جس پر محترم رویندر چوہان نے کہا ہے کہ آپ کے مطالبات کو لیکر وزیر تعلیم کو ہماری جانب سے لیٹر دیا جائے گا نیز جلد از جلد مسائل حل کرنے کے احکامات بھی دیے جائیں گے۔ اس میٹنگ میں ایم ایل اے گیانیشور مہاترے، ایم اے اے، ایم ایل اے شری سنجے کیلکر، ایم ایل اے شری نرنجن داوکھرے، بھی موجود تھے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے