कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

بی ایم آئی ٹی سائنس نمائش” میں "پانگل ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج” کو ریاستی سطح کا دوّم انعام”

شولاپور: 26؍جنوری(راست) "بی ایم انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی شولاپور” کی جانب سے ریاستی بین المدارس سائنس نمائش میں* ” ایم اے پانگل اینگلو اُردُو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کاليج” کو ریاستی سطح کے دوّم انعام سے سرفراز کیا گیا۔مورخہ ۲۴ جنوری ۲۰۲۶ بروز جمعہ کو منعقد کیے گئے اس سائنس نمائش اور مقابلے میں مختلف اسکولوں اور جونیئر کالج کے طالب علموں نے سائنس ماڈلز پیش کیے ۔ جس میں "* ایم ایک پانگل اینگلو اردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج آف آرٹس اینڈ سائنس،شولاپور*” کی اقراء ایوب ڈوکا اور ضویا ریاض شیخ ان دونوں طالبات کی مدد سے زارہ عرفان شیخ اور بشریٰ عقیل شاہپورے ان دونوں طالبات نے *برین کمپیوٹر انٹرفیس ماڈل*” (BRAIN COMPUTER INTERFACE MODEL) یہ ورکنگ ماڈل پیش کرکے مہارشٹر ریاستی سطح کے اس مقابلے میں دوسرا انعام حاصل کیا۔ اس ماڈل کے لیے دوّم انعام کی صورت میں تین ہزار روپیے نقد، دو میڈلز اور اسناد سے دونوں طالبات کو نوازا گیا۔ ان دونوں ہونہار طالبات کو مدرسہ اور جونئیر کالیج کی مقبول عام اُستانی اُم زما پٹھان نے مکمل رہبری کی اور اس ماڈل کی تیاری اور پیشکش میں بھرپور محنت کی۔ اس سائنس ایگزیبیشن میں مدرسہ ہذا کے حمیرا عارف شیخ، محمد ابراہیم اعجاز ہفتے والے، عبدالرحمن ظہیر احمد شیخ اور معاویہ یاسر عرفات، ان طلباء وطالبات نے زلزلہ، راکٹ اوردیگر ورکنگ ماڈلز پیش کیے۔ ان طالب علموں کو خلیل الرحمٰن پیرمپلّی، شیرین خان اور صبرین سوداگر نے کافی تعاون کیا۔ ان طالبات کی اس شاندار کامیابی پر مدرسہ ہذا کے پرنسیپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان، معاون صدر مدرسہ ڈاکٹرثریا پروین جہاگيردار، محمد علی شیخ، فوزیہ شیخ، وسیم نلّٰامندو، ذاکر حسین شاہ پورے، اشتیاق تارانائیک، ریاض سید، فرزانہ نداف، دِیگر اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ، والدین اور طلباء وطالبات نے مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے