कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

بی ایل او اور بی ایل اے کے باہمی تال میل سے پری ایس آئی آر میپنگ فوری مکمل کریں

ضلع کلکٹر راہل کرڈیلے کی اپیل

ناندیڑ:23؍مارچ (نمائندہ اعتبار) پلاننگ ہال ، ضلع کلکٹر آفس ناندیڑ میں خصوصی ووٹر فہرست نظرِ ثانی پروگرام 2025ء کے تحت ناندیڑ جنوبی اور ناندیڑ شمال اسمبلی حلقوں کے تمام سیاسی جماعتوں کے ضلع صدور، ضلع سیکریٹریز، تعلقہ صدور و سیکریٹریز، تمام کارپوریٹرز، موجودہ و سابق سرپنچ، گرام پنچایت اراکین، راشن دکان دار، پولیس پاٹل، منتخب بی ایل او اور تمام سپروائزرز کی ایک ورکشاپ آج منعقد ہوئی۔اس موقع پر ضلع کلکٹر راہل کرڈیلے نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ ابھی الیکشن کمیشن نے ایس آئی آر (SIR) پروگرام کا اعلان نہیں کیا ہے، تاہم اس کی پیشگی تیاری کے طور پر تمام ووٹروں کا 2002ء کی ووٹر فہرست کے ساتھ میپنگ کرنا ضروری ہے۔ اس مقصد کے لیے محکمۂ انتخابات نے سپروائزرز اور بی ایل او کی مشینری کو کام پر لگا دیا ہے۔ اس کے ذریعے تمام ووٹروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنا نام 2002ء کی ووٹر فہرست سے میپ کروائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ کام صرف بی ایل او کی کوششوں سے مکمل کرنا قدرے مشکل اور وقت طلب ہے، اس لیے تمام سیاسی جماعتیں اپنے اپنے بوتھ لیول ایجنٹس (بی ایل اے) ہر پولنگ اسٹیشن پر مقرر کریں تاکہ بی ایل او اور بی ایل اے کے باہمی تعاون سے میپنگ کا عمل آسانی اور تیزی سے مکمل ہو سکے۔ اس کے لیے راشن دکان داروں اور پولیس پاٹل کی مدد بھی لی جائے گی اور جلد از جلد میپنگ کا تناسب 95 فیصد تک پہنچانا ضروری ہے۔ اس سلسلے میں تمام سیاسی جماعتوں سے تعاون کی اپیل کی گئی۔
اس موقع پر ڈپٹی ضلع الیکشن آفیسر راجکمار مانے نے ایس آئی آر کیا ہے، اس کی ضرورت کیوں ہے اور اسے کس طرح انجام دینا ہے، اس پر تفصیلی رہنمائی فراہم کی۔ ناندیڑ جنوبی اسمبلی حلقے کے ووٹر رجسٹریشن آفیسر ڈاکٹر سچن کھلال نے تمام سپروائزرز، پولیس پاٹل اور راشن دکان داروں کو پی پی ٹی کے ذریعے ایس آئی آر کے تحت کی جانے والی کارروائی کی عملی پیشکش کرتے ہوئے وضاحت کی۔ ساتھ ہی اس پروگرام سے متعلق سیاسی عہدیداران اور عوامی نمائندوں کے سوالات، شبہات اور مسائل کا بھی ازالہ کیا۔اس موقع پر میپنگ کا انتہائی عمدہ کام انجام دینے والے بی ایل او اور ان کے سپروائزرز کو ضلع کلکٹر راہل کرڈیلے کے ہاتھوں اعزاز سے نوازا گیا۔ورکشاپ میں ناندیڑ شمال کے ووٹر رجسٹریشن آفیسر کولیکر، اسسٹنٹ ووٹر رجسٹریشن آفیسر و تحصیلدار سنجے وارکڑ، گروپ ڈیولپمنٹ آفیسر اور ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کے افسران بھی موجود تھے۔اس ورکشاپ کا کامیاب انعقاد نائب تحصیلدار نتیش کمار بولولو نے کیا، جبکہ نظامت اکشے ڈھوکے نے انجام دی اور شکریہ نائب تحصیلدار اندرجیت گڑڈ نے ادا کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے