कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

بی ایل او اساتذہ پر بڑھتا دباؤ 50 ہزار معاوضہ اور معاون کی تقرری کا اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کا مطالبہ

میپنگ اور S.I.R. کام کے ساتھ تدریسی ذمہ داریاں؛ مردم شماری سے مستثنیٰ رکھنے اور نظرثانی عمل مؤخر کرنے کی اپیل

پربھنی :31؍مارچ (نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف پربھنی):ریاست مہاراشٹر میں رائے دہندگان کی فہرست کی تیاری کے سلسلے میں بڑے پیمانے پر معلومات کی جانچ اور تصدیق کا عمل جاری ہے۔ اس مقصد کے تحت اساتذہ کو بوتھ لیول آفیسر (BLO) مقرر کر کے اہم ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں،اگرچہ S.I.R. کا عمل تاحال باضابطہ طور پر شروع نہیں ہوا، تاہم پیشگی تیاری کے طور پر اساتذہ گھر گھر جا کر رائے دہندگان کی تفصیلات کی جانچ، ناموں کی تصدیق، منتقل شدہ اور فوت شدہ ووٹروں کی نشاندہی، دستاویزات کی چھان بین اور معلومات کی درستی جیسے اہم فرائض انجام دے رہے ہیں۔ اس کے ساتھ 2002 کی ووٹر فہرست کے ساتھ موجودہ ووٹروں کی میپنگ کا عمل بھی جاری ہے۔ان تمام ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ اساتذہ اپنی تدریسی خدمات، طلبہ کے امتحانات، اسکولی نظم و نسق اور دیگر تعلیمی امور بھی انجام دے رہے ہیں، جس کے باعث ان پر غیر معمولی کام کا دباؤ پیدا ہو گیا ہے۔دریں اثنا، اپریل اور مئی میں متوقع مردم شماری کی تیاری بھی جاری ہے، اور اس ضمن میں اساتذہ کو مزید ذمہ داریاں دیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ایک ہی وقت میں دو بڑے سرکاری فرائض کی انجام دہی سے تعلیمی نظام متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے، جس کے نتیجے میں طلبہ کے تعلیمی معیار پر بھی منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔اس تناظر میں اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 کے بانی ساجد نثار احمد نے الیکشن کمیشن مہاراشٹر اور وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ اساتذہ کو بیک وقت متعدد غیر تدریسی ذمہ داریاں نہ دی جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بوتھ لیول آفیسر کے طور پر خدمات انجام دینے والے اساتذہ کو اضافی محنت کے پیش نظر کم از کم 50 ہزار روپے کا خصوصی معاوضہ دیا جائے۔ ساتھ ہی ہر بی ایل او کے ساتھ دیگر سرکاری محکموں سے ایک معاون ملازم مقرر کیا جائے تاکہ کام کا دباؤ کم ہو سکے۔مزید برآں انہوں نے زور دیا کہ اساتذہ کو مردم شماری کے عمل سے مکمل طور پر مستثنیٰ رکھا جائے تاکہ وہ اپنی تعلیمی ذمہ داریوں پر پوری توجہ مرکوز رکھ سکیں۔ نیز اپریل اور مئی میں متوقع مردم شماری کے پیش نظر رائے دہندگان کی فہرست کی خصوصی نظرثانی کو مؤخر کیا جائے تاکہ دونوں اہم سرکاری کام ایک ہی وقت میں نہ آئیں اسطرح کا مطالبہ متحرک تنظیم اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 نے کیا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے