कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

بیلوں کے تہوار پولا کے دن 22؍جانور پکڑے گئے

بھوکر:15؍ستمبر ( اعتبار نیوز) پولے کے تہوارکے دن ٹرک میں بھر کر مبینہ طو رپر ذبیحہ کے لیے لے جانے والے جانوروں کو بھوکر پولیس نے ضبط کرتے ہوئے ان کے مالک اور گاڑی ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرک نمبر MH-40-N-7517 کو بھوکر پولیس نے جمعرات کی صبح ساڑھے چار بجے 112 نمبر پر کال آنے کے بعد فوری طور پر سومٹھانہ تا پاڑج جانے والے والی روڈ پر موضع دیوٹھانہ علاقہ میں ذبیحہ کے لیے جانور لے جارہے ٹرک کو پکڑا۔ پولیس انسپکٹر نانا صاحب اُبالے، پولیس سب انسپکٹر ولاس آڑے، سنبھاجی دیوکامبلے، جمعدار بھیم رائو جادھو، جمعدار نامدیو جادھو، چندر کانت ادیلواڑ، پولیس کانسٹبل منگیش شرساگر و دیگر پولیس ملازمین نے کارروائی کرتے ہوئے اس ٹرک میں موجود 22 جانوروں کو مقامی افراد کی مدد سے ٹرک سے باہر نکالا اور انہیں گؤشالہ منتقل کیا۔ اس معاملہ میں فریادی اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر سنبھاجی سون کامبلے کی شکایت پر ملزمین کے خلاف جرم نمبر 325/2023 مختلف دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ مزید تحقیقات پولیس انسپکٹر نانا صاحب اُبالے کی رہنمائی میں پولیس سب انسپکٹر دگمبر پاٹل کررہے ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے