कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

​بیسک اسلامک اسٹڈیز (BIS) کی عظیم الشان تقسیمِ انعامات کی تقریبات

برہانپور:17؍ستمبر (اعجاز احمد راہی )مدینہ الاولیاء، دارلسرور، شہر برہان پور میں مقیم خانقاہ اشرفیہ اور مرکزِ اہلِ سنت جامعہ اشرفیہ اظہار العلوم برہانپور کے زیرِ انتظام اور سرپرستی میں چلنے والا ایک منفرد ادارہ بیسک اسلامک اسٹڈیز (BIS) کی زیرِ نگرانی میں 1500 سالہ جشنِ عید میلاد النبیؐ کے پر مسرت موقع پر گزشتہ دنوں بہارِ اشرفی لوہار منڈی، برہانپور میں ملٹی اسکل ELEVATE کے نام سے ایک تاریخی اور یاد گاری پہلا اپنی منفرد نوعیت کا پروگرام منعقد ہوا۔ یہ پروگرام شہزادۂ سرکارِ برہانپور، پیرِ طریقت، حضرت علامہ مولانا الحاج پیر عبدالباقی میاں اشرفی اور نبیرأ سرکارِ برہانپور، حضرت علامہ مولانا الحاج احمد اشرف اشرفی کی سرپرستی میں منعقد ہوا۔
​اس تقریب میں برہانپور کے کئی معزز نمائندے بھی موجود تھے، جن میں سابق ایم ایل اے حمید قاضی، مومن جماعت برہانپور کے سابق صدر شاہ پرویز سلامت، نگر نگم برہانپور میں حزب مخالف کے لیڈر ایڈوکیٹ عبید شیخ، سماجی کانگریسی کارکن ڈاکٹر ایس ایم طارق، واجد اقبال، مشرف خان، ضلعی کانگریس کمیٹی برہانپور کے قائم مقام صدر نور قاضی، لوہار منڈی وارڈ کے میونسپل کونسلر فہیم ہاشمی، مومن جماعت برہانپور کے سرپرست الحاج عارف انصاری علیگ، اور ہندوستانی مسجد برہانپور کے خطیب و امام حضرت علامہ مولانا عبدالرشید چشتی شامل تھے، جو مسند اسٹیج پر موجود تھے۔
​جامعہ اشرفیہ اظہار العلوم لوہار منڈی، برہانپور میں ایک ہفتے سے زائد جاری رہنے والے اس مقابلاتی آڈیشن پروگرام میں 16 اسکولوں اور مختلف مدارس کے 200 سے زائد نوجوانوں نے اردو تقریر، انگریزی تقریر، نعت شریف، تلاوتِ قرآن اور اذان کے مقابلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ تمام شرکاء کو ٹرافی اور اسناد سے بھی نوازا گیا۔ یہ تمام تقریبات قائدِ اہلِ سنت حضرت علامہ مولانا احمد اشرف صاحب آپکے فرزند ارجمند ، مولانا حسنین اشرف مولانا اویس احمد نوری ، حافظ صدام حسین اشرفی، حافظ ندیم احمد،حافظ محمد امین چشتی ،کی ٹیم کے ممبران اور دیگر ذمہ دار علماء کرام کی نگرانی میں منعقد ہوئیں۔
​اس موقع پر ڈاکٹر ایس ایم طارق، شاہ پرویز سلامت، سابق ایم ایل اے حمید قاضی، کانگریس رہنما مشرف خان، لوہار منڈی وارڈ کے کونسلر فہیم ہاشمی، اقلیتی کانگریس کے رہنما ڈاکٹر فرید قاضی، سمیت دیگر افراد نے بھی خطاب کیا اور اس تقریب کو تاریخی قرار دیتے ہوئے اسے موجودہ دور کی اشد ضرورت بتایا اور اسے آئندہ بھی جاری رکھنے کی اپیل کی۔ تمام مقررین نے اس تقریب کے انعقاد پر حضرت مولانا حسنین اشرف اشرفی صاحب قبلہ اور ان کی پوری ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی۔
​پروگرام میں منتظم و مدرسہ کے ڈائریکٹر حضرت مولانا حسنین اشرف اشرفی نے استقبالیہ تقریر کرتے ہوئے اپنے خیالات اور احساسات کو حاضرین کے سامنے پیش کیا اور اس تقریب کے مقصد پر روشنی ڈالی.
پروگرام میں اذان قرات نعت، انگریزی اور اردو تقریر میں جونئیر اور سینئر کیٹیگری میں پہلے دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والے طالب علموں کو ٹرافی سرٹیفکیٹ اور انعام سے نوازا گیا..
خرادی بازار اردو اسکول کے اردو میڈیم کے طالب علم ذکوان احمد اعجاز احمد راہی کو انگریزی میں سیرت النبی پر بہترین تقریر کرنے پر پہلے نمبر کے انعام ٹرافی سرٹیفکیٹ اور واٹر کین سے نواز کر حوصلہ افزائی کی گئی. ۔
​پروگرام کو کامیاب بنانے میں علماء، استاذہ اور پروگرام کی ٹیم وغیرہ کا بھرپور تعاون حاصل ہوا۔ تقریب میں ، بزرگ استاد شاعر لطیف شاہد، الحاج ماسٹر اعجاز احمد راہی سابق پیش امام ٹیکے والی مسجد پروفیسر ہاشم انصاری کونسلر ظہیر عباس مومن، کونسلر شاہد بندہ، کونسلر آصف خان، پرنسپل محمد انیس خیراتی بازار دانش سر، ظفر اقبال سر، اقبال انصاری آئینہ، عالم انصاری، اکرم ضیاء، منال انصاری، شہزاد اختر، سمیت متعدد معزز شہری اور مختلف اسکولوں کے اساتذہ بھی موجود تھے۔ ایک سیشن کی نظامت کانگریسی رہنما ڈاکٹر عمران خان نے بہت ہی جامع اور بحسن خوبی سے کی جبکہ دوسرے سیشن کی نظامت ماسٹر جاوید رانا نے کی۔
فوٹو میں ذکوان احمد اعجاز احمد راہی انعام سرٹیفکیٹ اور ٹرافی لیتے ہوئے……..

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے