कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

بیا دِ عر فاؔ ن پر بھنو ی کا میاب مشا عر ہ کا ا نعقا د

پر بھنی:15؍جنوری ( بذریعہ ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز ) بتا ر یخ 12جنوری 2025 شب 09 بجےبمکان شفیع احمد شفیعؔ روبروفاطمہ کامپلکس در گاہ روڈ پربھنی میں بیادِعرفاؔن پربھنوی کامیاب مشاعرہ کا انعقادکیاگیاجس کی مسندِصدارت پرکہنہ مشق شاعرشیخ معین الدّین فکرؔپڑٹاپ گڑی مقیم ممبئی جلوہ افروزتھے اور بطورِمہمانان خصوصی صغیراحمدخان چیف جنرل مینیجر ایم ایس ای بی مہاراشٹر ، احمدخان ( ایم اے ) اورنگ آباد ، رضاجالنوی،ڈاکٹریوُسُف صابرؔاورنگ آباد،ڈاکٹر انیس الرّحمٰن ناندیڑ، صدرِمشاعرہ ومہمانانِ خصوصی ناظمِ مشاعرہ ارشاد ضیاءویُونُس انورنےعرفان پربھنوی کی فن اورشخصیت پر سیر حاصل تبصرےکیے۔ محفل کاآغازوحیداسلمؔ نےتلاوتِ کلام پاک سےاورہدیۂ نعت کانذرانہ سیّدرضوان نےپیش کیا۔ پہلے دور کی نظامت کےفرائض شفیع احمد شفیعؔ اوردوسرےدورکی یعنی مشاعرہ کی نظامت کے فرائض ارشادضیاءنےبحُسن و خوبی انجام دیے۔ شفیع احمدشفیعؔ اورڈاکٹریُوسُف صابرؔکوفخرِادب ایوارڈسےنوازاگیا ۔صدرِمشاعرہ شیخ معین الدین فکرؔنے پر بھنی کےدس شعراءکوقرعہ اندازی کےذریعہ(Top ten ) منتخب کیا اور اُنھیں پھول ، شا ل ، سر ٹیفیکٹ سے نوازا۔مشاعرہ میں شیخ معین الدین فکرؔپرتاپ گڑی مقیم (ممبئی)،ر ضاؔجا لنو ی ( جا لنہ ) ڈاکٹر یُو سُف صا برؔ ( اورنگ آباد ) شفیع احمد شفیعؔ ، طاہرحُسین طا ہرؔ ( نا ند یڑ ) عبدا لواحدجاذبؔ ،کلیم کسؔک ، وحید اسلمؔ ، سیّدکریم اللہ حسینی ، ، سیفی ا عظمی سیفؔ ، زبیرگوہرؔ ، آصفؔ حُسین انصاری،شاکر خان شاکر پرتوری ،انصاری جاویدؔ،رئیس عاجزؔپرتوری، محمّد کیفی، سیّدرضوانؔ،جُنیدؔ فاروقی نےسامعین کواپنےکلام سے محظوظ فرمایا۔ جن باذوق سامعین نے رونقِ محفل کودوبالا کیااُن میں نصیراحمدخان ،انتصاراحمدخان،یُونُس انور،نثار احمدخان، یاورماموں ، مشتاق احمدخان،محمد ضیاءالدّین ، شاداب احمدخان ،عفّان احمدخان،عمران احمدخان، محمد رفیع،ودیگرحضرات شامل ہیں رات دیرگئےشفیع احمد شفیع کےاظہارِ تشکر پرکامیاب مشاعرہ کااختتام عمل میں آیا ۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے