कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

بھیونڈی کے معروف ادیب ایم مبین کو ولی دکنی ایوارڈ 2023 سے نوازا گیا

بھیونڈی:17 اکتوبر (راست) اردو ہندی ادب کے ممتاز مصنف ایم مبین کو ان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں مہاراشٹر راجیہ اردو اکادمی کی جانب سے ریاستی سطح کا ولی دکنی ایوارڈ 2023 تفویض کیا ہے۔یہ ان کی ادبی خدمات کا اعتراف ہے۔ایم مبین نے اردو اور ہندی زبانوں میں 75 سے زائد کتابیں تحریر کی ہیں، جن میں افسانے، ناول، ڈرامے، تین ایکٹ کے کھیل اور بچوں کا ادب شامل ہیں۔ ان کی تحریریں جذباتی گہرائی، ثقافتی رنگ اور سماجی شعور کی آئینہ دار ہیں۔ان کے ادبی سفر کو کئی اعزازات حاصل ہوئے ہیں۔ 2001 میں انہیں غیر ہندی مصنفین کا قومی ایوارڈ ان کے اردو افسانوی مجموعے پر دیا گیا، جو اس وقت کے وزیرِ اعظم اٹل بہاری واجپائی کے ہاتھوں پیش کیا گیا۔ انہیں ریاستی ہندی اکادمی کی جانب سے منشی پریم چند ایوارڈ بھی ملا، ان کے ہندی ناول "ریوڑ” پر۔یہ ایوارڈ انہیں اکادمی کی گولڈن جوبلی تقریب کے سلسلے میں نعقدہ ایک پروگرام میں اقلیتی امور کے وزیر ایڈوکیٹ مانک راو کوکاٹے کے ہاتھوں تفویض کیا گیا۔ایم مبین کی کتابوں کو مہاراشٹر اور اتر پردیش کی اردو اکادمیوں نے بھی سراہا ہے۔ ان کا آبائی تعلق ایولہ ، ضلع ناسک سے ہے۔ وہ ایک مقامی کو آپریٹیو بینک ناگرک بینک میں سی ای او کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں اور وہیں سے ریٹائر ہوئے۔ ایم مبین کا قلم، مزاحمت، ثقافت اور تخلیقی اظہار کی علامت ہے — ان کی تحریریں آج بھی ادب کے افق پر روشن ہیں۔ بھیونڈی شہر سے کسی بھی ادیب کو حاصل ہونے والا یہ ایک سب سے اہم اعزاز ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے