किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

بھوکر میں تعلقہ سطح کوئز مقابلہ کا کامیاب انعقاد

خادمین امت کے سیرت پروگرام-17 کے تحت پانچویں تا ساتویں کے طلباء کے لئے زبانی کوئز

ناندیڑ:24 دسمبر(پریس ریلیز):مورخہ23 دسمبر2023 کو ضلع پریشد پرائمری اسکول اردو بلال نگر بھوکر پر خادمین امت کے سیرت پروگرام-17کے تحت کوئز مقابلہ (صفات مومن اور قرآن اینڈ سائنس) پر زبانی کوئز مقابلہ کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔امت الرَّحیم خواجہ عمران کی تلاوت قرآن سے پروگرام کا آغاز ہوا، مریم خانم نے نذرانہ نعت پیش کیا۔ امیر خادمین امت جناب عابد خان حمید خان نے مقالہ کے اصول و ضوابط اور ترکیب کی وضاحت کرتے ہوئے ثقافتی پروگرامس کی غرض و غایت اور افادیت پر روشنی ڈالی۔ اسکول کے صدر مدرس جناب عبدالمعز سر نے جج کے فرائض ادا کئے۔ ضلع پریشد پرائمری اسکول اردو بھوکر کی طالبات نے کوئز مقابلہ میں حصہ لیا۔ جبکہ شہر کے مدینتہ العلوم اور اسکالر اسکول کے طلباء شریک نہیں ہو سکے۔ مقابلہ سے تمام ہی طلبہ و طالبات بہت محظوظ ہوئے۔ شرکاء نے کافی اچھی تیاری کی تھی۔ اس مقابلہ میں ہاجرہ فاطمہ مرزا اشفاق بیگ،عالیہ محمد فاروق قریشی اور علینا بیگم شیخ محمود یہ ٹیم اول، صوفیہ مہوش شیخ عتیق، ماہین فاطمہ مجاہد خان اور ارجمند زرقہ محمد مسیح الدین یہ ٹیم دوم اور حورئین صالحہ شیخ ارشاد احمد، بشری بیگم شیخ بہاوالدین اور فلک ناز محمد جاوید یہ ٹیم نے سوم مقام حاصل کیا اور تعلقہ سطح پر اول دوم انعام کی حقدار بنیں۔ اب یہ فاتح ٹیمیں مورخہ 25دسمبر2023کو انور گارڈن فنکشن ھال، مال ٹیکری روڈ دیگلور ناکہ پر دیگر تعلقہ جات کی ٹیموں سے ضلع سطح کا مقابلہ میں شامل ہوں گی۔ اس اہم مقابلہ کے انعقاد میں اسکول انتظامیہ کمیٹی کے صدر جناب محمد امتیاز علی صاحب اور رکن شیخ مصطفٰی صاحب نے بھرپور تعاون کیا اور پروگرام کے لئے درکار سہولیات مہیا کروائیں جس کے لئے امیر خادمین امت جناب عابد خان حمید خان نے ان معززین کا اور اسکول کے صدر مدرس کا شکریہ ادا کیا۔ مقابلہ کو کامیاب بنانے میں مریم خانم، سعدت الرحمن، شیخ ناصرنے کڑی محنت کی۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے