कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

بھساول میں ویلفیئر پارٹی کی اسٹیٹ ورکنگ کمیٹی کی اہم میٹنگ

تنظیمی استحکام اور آئندہ لائحہ عمل پر تفصیلی غور و خوض

بھساول (مہاراشٹر) 15 فروری(راست): ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کی مہاراشٹر اسٹیٹ ورکنگ کمیٹی کی ایک اہم اور بامقصد میٹنگ کا کامیاب انعقاد بھساول میں عمل میں آیا، جس میں ریاست بھر سے اسٹیٹ ورکنگ کمیٹی کے معزز اراکین نے شرکت کی۔ اس میٹنگ کا مقصد پارٹی کی موجودہ تنظیمی صورتحال کا جائزہ لینا، گزشتہ فیصلوں پر عملدرآمد کی جانچ کرنا اور مستقبل کے لیے ایک مضبوط حکمت عملی تیار کرنا تھا۔میٹنگ کا آغاز پروفیسر عاقب، سیکریٹری جنرل ویلفیئر پارٹی کے استقبالیہ کلمات سے ہوا۔ انہوں نے تمام معزز اراکین کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس میٹنگ کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور اس بات پر زور دیا کہ پارٹی کی مضبوطی اجتماعی جدوجہد، نظم و ضبط اور واضح وژن سے ہی ممکن ہے۔اس کے بعد عبدالرحمٰن، ریاستی صدر ویلفیئر پارٹی مہاراشٹر نے افتتاحی خطاب پیش کیا۔ انہوں نے پارٹی کی ریاستی سطح پر بڑھتی ہوئی فعالیت اور عوامی مسائل کے حل کے لیے پارٹی کی مسلسل جدوجہد کا ذکر کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ویلفیئر پارٹی عوامی حقوق، سماجی انصاف اور فلاحی اقدار کے فروغ کے لیے پرعزم ہے اور پارٹی کو گراس روٹ سطح پر مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔میٹنگ کے اگلے مرحلے میں گزشتہ اسٹیٹ ورکنگ کمیٹی میٹنگ میں طئے کیے گئے فیصلوں، منصوبوں اور اہداف کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس دوران ان کاموں کی نشاندہی کی گئی جن میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے، ساتھ ہی ان امور پر بھی سنجیدگی سے غور کیا گیا جہاں مزید بہتری کی ضرورت ہے۔ اراکین نے کھلے دل سے اپنی آراء پیش کیں اور تنظیمی خامیوں کو دور کرنے کے لیے عملی تجاویز فراہم کیں۔میٹنگ میں پارٹی کی موجودہ سیاسی و تنظیمی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ تمام اراکین نے پارٹی کی فعالیت کو مزید بڑھانے، نئے افراد کو پارٹی سے جوڑنے، تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کرنے پر زور دیا۔ اس موقع پر آئندہ کے لیے ایک جامع اور عملی لائحہ عمل بھی تیار کیا گیا جس کے ذریعے پارٹی کو ریاست بھر میں مزید فعال اور مؤثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔میٹنگ کے مختلف سیشنز میں خصوصی طور پر مجتبٰی فاروق، قومی نائب صدر ویلفیئر پارٹی آف انڈیا نے رہنمائی فرمائی۔ انہوں نے پارٹی کی نظریاتی بنیادوں، تنظیمی استحکام اور عوامی رابطہ مہم کو مضبوط بنانے کے حوالے سے اہم اور عملی تجاویز پیش کیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پارٹی کے ہر کارکن کو اپنی ذمہ داری کو ایک مشن کے طور پر لینا چاہیے اور عوامی خدمت کو اپنی ترجیح بنانا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ ویلفیئر پارٹی ایک نظریاتی اور فلاحی تحریک ہے جس کا مقصد ایک منصفانہ، مساوی اور فلاحی معاشرہ قائم کرنا ہے، اور اس مقصد کے حصول کے لیے تنظیمی اتحاد، مستقل مزاجی اور قربانی ناگزیر ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے