किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

بھاگوت کے مذکورہ بالا خیالات خیرمقدم کے لائق:سمیع انجینئر

لکھنؤ: 20 دسمبر:نیشنل سوشل آرگنائزیشن(این ایس او)کے صدور انجینئر محمدسمیع خان نے موہن بھاگوت کے حالیہ بیان کے سلسلے میں ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ آرایس ایس سربراہ شری موہن بھاگوت کے اس بیان کا خیرمقدم کیاجاناچاہیے جس میں انہوں نے کہاہے کہ’’ ملک کے مختلف حصوں میں جولوگ مندر -مسجد کے تنازعات کھڑے کرارہے ہیں انہیں لگتاہے کہ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے بعد وہ اس طرح کے مسائل کو اٹھاکر ہندوؤں کے رہنمابننے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ ان کا یہ عمل ملک اورسماج کیلئے اچھا نہیں ہے ۔ نہ ہی اسے قبول کرنے کے لائق ماناجاناچاہیے ۔’’سہجیون ویاکھیان مالا‘‘میں تقریر کرتے ہوئے موہن بھاگوت نے کہاکہ ہم لوگ عرصہ دراز سے قومی یکجہتی سے اس ملک میں رہ رہے ہیں۔انہوں نے آگے کہاکہ اگرہم دنیا کو امن اوربھائی چارگی کا پیغام دیناچاہتے ہیں تواسے مثالی بنانا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ ہم کو دنیا یہ دکھانے کی ضرورت ہے ہم میل جول کے ساتھ رہ سکتے ہیں۔ مگرآج روزایک نیامدعہ اٹھایاجارہاہے۔ اس کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔ ‘‘ واضح رہے حالیہ دنوں اور ماضی میں کئی مسجدوں اور درگاہوں میں مندروں کا پتہ لگانے کیلئے سروے کے کئی مطالبات عدالتوں میں پہنچ چکے ہیں، حالانکہ بھاگوت نے اپنے لیکچر میں کسی کا نام نہیں لیا۔بھاگوت نے زور دے کر کہا کہ’، اب ملک آئین کے مطابق چل رہا ہے۔ اس سیٹ اپ میں لوگ اپنے نمائندے چنتے ہیں، جو حکومت چلاتے ہیں۔ بالادستی کے دن ختم ہو چکے ہیں۔‘سمیع انجینئر نے مسلم لیڈروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مسلم قیادت ان کے اُن خیالات کا خیرمقدم کرے اورملک کے مختلف حصوں میں جلسے کرکے موہن بھاگوت جی کو مدعوکرکے ان کے ذریعہ ملک کے عوام کو امن کا پیغام پہنچائے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے