किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

بھانجی(نمیرا) کی آپ بیتی !!!

تحریر: ایمن فردوس بنت عبدالقدیر

اس چھ برس کی معصوم سی بچی کی حالت پر ہم کو واقعی ترس آیا ، جسے ہر کوئی صبح سے لے کر شام تک بس پڑھائی کی ترغیب دیتے ہیں ، شہزادی صاحبہ کہتی ہیں کہ،
تعلیم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد اور عورت پر فرض ہے ،
جسے ہمارے یہاں عام زبان میں کہا جاتا ہے کہ پڑھائی کرو پڑھائی کرو۔۔۔
یوں تو میری عمر چھ برس کی ہے لیکن شاید مجھ سے 60 ہزار دفعہ کہا گیا ہوگا کہ پڑھائی کرو بیٹے پڑھائی کرو ۔۔۔
میں صبح سے شام ،اور شام سے رات تک صرف پڑھائی ہی کرتی ہوں ، اسکول میں پڑھائی ، ٹیوشن میں پڑھائی ، مکتب میں پڑھائی ،ہوم ورک میں پڑھائی ،آن لائن کلاسیس کی صورت میں پڑھائی ، موبائل یا یوٹیوب پر سب ٹائٹل subtitles کی صورت میں پڑھائی ، گویا میرا سارا وقت پڑھائی میں گزرتا ہے اور باوجود ان سب کے مجھ سے کہا جاتا ہے کہ بیٹے پڑھائی کرو پڑھائی ۔۔۔
یہ پڑھائی کا کوئی موسم یا وقت نہیں ہوتا ،یہ کہیں بھی اور کسی بھی وقت کی جاتی ہے ، سردی ہو یا گرمی ،بارش ہو یا دھوپ ، نانی کا گھر ہو یا پھوپھی کے یہاں جاؤ ،بس ایک جی نعرہ پر ٹکے ہیں کہ پڑھائی کرو پڑھائی ۔۔۔جب تک تو میرا رزلٹ نہیں آیا تھا ، اس وقت تک تو ٹھیک تھا، لیکن رزلٹ کے بعد ہم نے جو کارنامے انجام دیے ، اس کے بعد تو ،ممی ہو یا ابو ، نانی ہو یا دادی ، بہن ہو یا بھائی ہر کوئی کہتا ہے ، پڑھائی ،پڑھائی بس پڑھائی۔
آج کل تو نیا ہی اصول جاری ہے ، کھیل کھیل میں پڑھائی ، سیر و تفریح میں پڑھائی ، تاریخی مقامات پر پڑھائی ، پڑھائی اور صرف پڑھائی ۔۔۔۔۔۔۔
مجھے تو خدشہ اس بات کا ہے کہ کہیں لوگ مجھے ’’پڑھائی ‘‘کے نام سے مخاطب نہ کر دیں۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے