कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

بھارت اسرائیل کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے، نریندر مودی

دہلی۔تل ابیب:26؍فروری:بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز یروشلم میں اسرائیلی پارلیمان کنیسٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے کے بعد بھارت اسرائیل کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔مودی نے اپنے دو روزہ دورے کے دوران اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو سے بھی ملاقات کی۔ اس دورے کا مقصد تجارتی اور دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے، تاہم ملک کے اندر اس پر تنقید بھی کی جا رہی ہے۔مودی نے اسرائیلی قانون سازوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا، میں … 7 اکتوبر کو حماس کے دہشت گردانہ حملے میں جان گنوانے والے ہر فرد اور ہر اس خاندان کے لیے، جس کی دنیا اجڑ گئی، بھارت کے عوام کی جانب سے گہرے تعزیتی پیغامات اپنے ساتھ لایا ہوں۔انہوں نے مزید کہا، ہم آپ کے درد کو محسوس کرتے ہیں، ہم آپ کے غم میں شریک ہیں۔ بھارت اس وقت اور اس کے بعد بھی پورے یقین کے ساتھ اسرائیل کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔اپنی تقریر میں نریندر مودی نے اسرائیل اور حماس کے درمیان دو سال سے زائد عرصے سے جاری جنگ کے دوران غزہ پٹی میں ہلاک ہونے والے بیسیوں ہزار فلسطینیوں کا کوئی ذکر نہ کیا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ بھارت ان تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے، جو پائیدار امن اور علاقائی استحکام میں معاون ثابت ہوں۔وزیر اعظم نیتن یاہو نے مودی سے کہا، بھارت اسرائیل کی حمایت کرتا ہے کیونکہ وہ سمجھتا ہے کہ اسرائیل بربریت کے خلاف ایک دفاعی دیوار کے طور پر کام کرتا ہے۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا موقع فراہم کرے گا۔سال 2014 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے بھارتی وزیر اعظم کی حیثیت سے یہ نریندر مودی کا اسرائیل کا دوسرا سرکاری دورہ ہے۔دونوں ممالک کے درمیان مکمل سفارتی تعلقات 1992 میں قائم ہوئے تھے۔ 2014 میں ہندو قوم پسند رہنما مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے یہ دوطرفہ تعلقات مزید گہرے ہوئے ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے