कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

بھارتیہ راشٹریہ کانگریس (اقلیتی شعبہ) کا اجلاس منعقد

بلڈھانہ ضلع عاملہ اور شہر و تعلقہ صدور کو تقسیم کیے گئے تقرر نامے

ملکاپور: 22 / ستمبر ( محمد احسان سر ) موصولہ اطلاع کے مطابق بتاریخ 21 ستمبر 2025 کو ضلع بلڈھانہ کے ناندورہ شہر میں کانگریس پارٹی کے ضلع صدر راہول بوندرے کی صدارت میں اور صوبائی صدر ڈاکٹر وجاہت مرزا کے ہاتھوں افتتاح کے ذریعے کانگریس اجلاس اور بلڈھانہ ضلع اقلیتی عاملہ اور شہر و تعلقہ صدور کو تقرر نامے تقسیم کرنے کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام میں بلڈھانہ ضلع کانگریس کمیٹی ( اقلیتی شعبہ) کے نائب صدر الحاج ماسٹر محمد عثمان نور (بارادری، ملکاپور) کو تقرر نامہ پیش کر انکا والہانہ استقبال کیا گیا.اس موقع پر سابق رکن اسمبلی راجیش ایکڑے ، مہاراشٹر پردیش انچارج احمد خان ، اکولا کے رکن اسمبلی ساجد خان پٹھان ، قانون ساز کونسل کے رکن دھیرج لنگاڑے ، پردیش جنرل سکریٹری ڈاکٹر اروِند جی کھولتے ، پردیش نائب صدر شیام بابو اماڑکر، جلگاؤں جامود کی لیڈر سواتی تائی واکیکر، مہکر کے سابق صدرِ بلدیہ قاسم بھائی گاؤڑی، پردیش نائب صدر پرکاش پاٹل، اقلیتی شعبہ کے صوبائی سکریٹری ڈاکٹر اسرار، پردیش جنرل سکریٹری یوسف خان، پردیش سکریٹری عطا جمعدار، ضلع پریشد کے رکن رضوان بھائی، سابق اقلیتی ضلع صدر ایڈوکیٹ جاوید قریشی، ملکاپور شہر صدر رئیس خان جمعدار، پردیش اقلیتی سکریٹری ڈاکٹر سلیم قریشی اور نومنتخب شہر و تعلقہ صدور ،ضلع عاملہ و کارکنان دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر بلڈھانہ ضلع عاملہ اور تمام شہر و تعلقہ صدور کو تقرری نامے تقسیم کیے گئے۔ پروگرام کا اہتمام ضلع صدر ایڈوکیٹ محتشِم رضا نے کیا اور نظامت ایڈوکیٹ شہزاد خان نے انجام دی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے