कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

بچّوں میں تعلیمی و اخلاقی بیداری کی ضرورت والدین کے لئے غور فکر

از۔نوشین جہاں محمد ساجد
ایکتا اُردو پرائمری اسکول، اردھاپور، ضلع ناندیڑ
9970796673

دور حاضر کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے بچّوں میں تعلیمی و اخلاقی بیداری پیدا کرنا والدین اپنا اشد فریضہ سمجھیں۔ مہنگے اداروں میں داخلہ دلوا کر والدین اپنے فرض سے بے خبر ہورہے ہیں۔بلکہ تعلیمی و اخلاقی بیداری کا آغاز گھروں سے ہونا چاہئے۔بچّے اداروں میں دی گئی دینی و دنیوی تعلیم سے کتنا استفادہ کررہے ہیں اس پر والدین کی نظرثانی کے ساتھ ساتھ عمل آوری کی بھی نہایت ضرورت ہے۔
ہمارا مقصد بچّوں کو پڑھا لکھا کر ڈگریاں دِلوانا نہیں ہے بلکہ ہمیں مستقبل کے لئے ایک ایسی بے باک بہادر قوم بنانا ہے جو ہر میدان میں کامیابی حاصل کرسکے اس کے لئے بچّوں کو تلوار نہیں بلکہ قلم پکڑوانے کی ضرورت ہے۔ اس کام کی مکمل تکمیل کی ذمہ داری صرف اداروں یا اساتذہ کی نہ ہوتے ہوئے والدین کی بھی ہے۔
بچّوں میں اخلاقی اقدار، رواداری ، صلہ رحمی، قوم ومِلّت سے محبت جیسے جذبات کو پروان چڑھانا والدین کے لئے ضروری ہوگیا ہے۔ ہمیں اپنی قوم سے حضرت عمرؓ جیسے عادل ، حضرت علیؓ جیسے عالم، خالد بن ولیدؓ جیسے بہادر صحابہ اکرام سی صفات رکھنے والے بچّے بنانا ہے۔ ہمارے جتنے بھی صحابہ وانبیاء اکرام گزرے ہیں وہ کسی بڑے اداروں میں تعلیم حاصل نہیں کئے تھے بلکہ ان کی تربیت ان ہی کے گھروں سے شروع ہوکر ہم تک پہنچی ہے۔
بہت افسوس ہوتا ہے کہ تعلیمی و اخلاقی بیداری ہماری قوم کو چھوڑ کر آج ہر قوم میں دکھائی دے رہی ہے۔اس سے پہلے کے وقت نکل جائے والدین بیدار ہوجائیں تاکہ تعلیمی و اخلاقی اقدار کی شمع جلا کر آپ کے بچّوں کا مستقبل روشن ہوتا ہوا دیکھ سکے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے