कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

بچوں کو جنک فوڈ سے دور رکھیں اور گھر میں تیار کردہ تازہ اور تغذیہ بخش غذا فراہم کریں:صفیہ عبدلکریم سالار

اقرا نگر مہاڑی (جلگاؤں)6؍فروری ( راست) اقرا پبلک اسکول مہاڑی میں فوڈ فیسٹول و فن فیر کا انعقاد کیا گیا۔ محترمہ صفیہ عبدلکریم سالار نے مہمان خصوصی اور محترمہ سعیدہ وکیل(پرنسپل ,اقرا ڈی ایڈ کالج)، عرفان شیخ سر (پرنسپل اقرا بی ایڈ کالج) نے مہمان اعزازی کی حیثیت سے شرکت کی۔ اس فیسٹول میں طلبہ نے مختلف اقسام کے الگ الگ ڈشش جس میں ویجیٹرین۔ نان ویجیٹرین ۔ میٹھا۔ کھارا۔چاٹ بھنڈار جیسے پچاس سے زاید لذیذ غذائیں تیار کرتے ہوئے اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کا اظہار کیا۔ دراصل اس پروگرام کا مقصد بازاری کھانوں کو نظر انداز کرنا۔ جنک فوڈ کے خلاف جنگ اور گھریلو پکوان کی اہمیت کو طلبہ میں اجاگر کرانا اور طلبہ وطالبات میں تجارت کے بنیادی اصول ،خرید فروخت، نفع و نقصان ، خود اعتمادی و خود انحصار ی کا شعور بیدار کرنے اور کاروباری صلاحیت کو اجاگر کرنا تھا۔ اس فوڈ فیسٹیول میں طلبہ نے کل 15342 روپے کی سرمایہ کاری کی اور جس میں انھیں کل 26270 حاصل ہوے اسطرح انھیں کل منافع 10928 روپے ہوا اس فوڈ فیسٹول میں مختلف اسکولس، کالجز کے اساتذہ و طلبہ نے شرکت کرتے ہوئے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔ کثیر تعداد میں سرپرست نے بھی شرکت کی۔ ساتھ ہی تمام طلبہ نے جھولوں، مکی ماؤس اور ناو کا بھر پر لطف اٹھایا۔اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں اسکول کی فوڈ فیسٹیول کمیٹی اور دیگر ٹیچرز نے اہم کردار ادا کیا۔ اسکول کے صدر مدرس کے شکریہ پر فوڈ فیسٹول کا خوشگوار اختتام عمل میں آیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے