किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

بٹ کوائن کی قیمت ایک لاکھ ڈالرز سے زائد ہوگئی

نیویارک:7؍دسمبر:ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کی قدر تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ ڈالرزسے زائد ہوگئی ہے۔دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی کی قیمت ابھی ایک لاکھ 2 ہزار ڈالرز سے کچھ زیادہ ہے۔اقتصادی ماہرین کاکہنا ہے کہ دنیابھرمیں آن لائن بزنس کارجحان بڑھنے سے کوئنز کی قدر مزید بڑھے گی۔2024 کے آغاز سے اب تک بٹ کوائن کی قیمت میں 140 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے اور امریکی صدارتی انتخابات کے بعد سے 48 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔بٹ کوائن نے ایک لاکھ ڈالرز کی حد اس وقت عبور کی جب دوبارہ امریکی صدر منتخب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے پال ایٹکنز کو سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کا سربراہ مقرر کیا، جو کرپٹو کرنسیوں پر پابندیوں کو نرم کرنے کے حامی ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران کرپٹو کرنسیوں میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے موجودہ سربراہ Gary Gensler کو تبدیل کر دیں گے جو ڈیجیٹل کرنسیوں کے خلاف اقدامات کرتے رہے ہیں۔حالیہ برسوں میں بٹ کوائن کی قدر میں کئی بار تیزی سے اضافہ اور پھر اچانک کمی کو دیکھا گیا ہے۔مگر ماہرین کے مطابق اس وقت کرپٹو کرنسیوں کی قدر کا انحصار امریکی پالیسیوں پر ہے، ایسا خیال کیا جارہا ہے کہ بٹ کوائن کی قدر میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔4 دسمبر کو یو ایس فیڈرل ریزرو کے سربراہ جیروم پاول نے کہا کہ بٹ کوائن سونے کی طرح ہے بس یہ ورچوئل یا ڈیجیٹل ہے۔انہوں نے ایک کانفرنس کے دوران کہا کہ لوگ اسے ادائیگیوں کے لیے استعمال نہیں کرتے یا اسے ڈالر کا حریف تصور نہیں کیا جاسکتا، وہ درحقیقت سونے کا حریف ہے۔ماہرین نے بتایا کہ 4 برس کی سیاسی کشمکش کے بعد ہم بٹ کوائن سمیت تمام ڈیجیٹل معاشی نظام کو مرکزی مالیاتی دھارے میں داخل ہوتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔کسی زمانے میں بٹ کوائن کو فراڈ قرار دینے والے ڈونلڈ ٹرمپ حالیہ صدارتی انتخابی مہم کے دوران ڈیجیٹل اثاثوں کے پرجوش حامی کے طور پر سامنے آئے۔انہوں نے مہم کے دوران وعدہ کیا تھا کہ امریکا کو ‘دنیا کا کرپٹو دارالحکومت بنایا جائے گا۔ایسا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آنے والے مہینوں میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کرپٹو کرنسیوں کے حق میں متعدد اقدامات کیے جائیں گے، جیسے نیشنل اسٹرٹیجک بٹ کوائن ریزرو کا قیام عمل میں آسکتا ہے جبکہ کرپٹو کرنسیوں کی ٹرانزیکشن کو ٹیکس فری قرار دیے جانے کا بھی امکان ہے۔خیال رہے کہ بٹ کوائن کو 2008 میں ایک گمنام فرد Satoshi Nakamoto نے متعارف کرایا تھا جو ایسا مالیاتی ذریعہ فراہم کرنا چاہتے تھے جو حکومتی اور بینکوں کے کنٹرول سے باہر ہو۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے