किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

بِل گیٹس کا اپنی 99 فیصد دولت عطیہ کرنے کا منصوبہ

نہیں چاہتا کہ جب مروں تو لوگ کہیں کہ اس کے پاس کافی دولت تھی

واشنگٹن:10؍مئی: مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے کہا کہ وہ اگلے 20 برسوں میں اپنی دولت کا 99 فیصد حصہ عطیہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔بِل گیٹس نے کہا ہے کہ وہ اپنی فانڈیشن، بِل گیٹس فانڈیشن، کے آپریشنز سنہ 2045 تک ختم کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں اور اس دورانیے میں وہ اپنی فانڈیشن کے ذریعے اپنی دولت عطیہ کرنے کے عمل میں تیزی لائیں گے۔انھوں نے اپنی ایک حالیہ بلاگ پوسٹ میں لکھا کہ ‘جب میں مر جاں گا تو لوگ میرے بارے میں بہت سی باتیں کہیں گے، لیکن میں چاہتا ہوں کہ ان باتوں میں یہ بات نہ ہو کہ ‘وہ (بِل گیٹس) جب مرا تو اس کے پاس کافی دولت تھی۔’69 سالہ بِل گیٹس نے کہا کہ ان کی فانڈیشن صحت اور ترقیاتی منصوبوں کی مد میں پہلے ہی 100 ارب ڈالر خرچ کر چکی ہے اور وہ یہ توقع کرتے ہیں کہ اگلے 20 برسوں میں ان کی فانڈیشن مزید 200 ارب ڈالر خرچ کرے گی۔اپنی اس بلاگ پوسٹ میں بِل گیٹس نے اینڈریو کارنیگی کے سنہ 1889 کے ایک مضمون کا حوالہ دیا جس کا عنوان تھا ‘دی گاسپیل آف ویلتھ’۔اس مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ دولت مند افراد کا یہ فرض ہے کہ وہ اپنی دولت معاشرے پر خرچ کریں۔بِل گیٹس نے کارنیگی کا یہ جملہ بھی استعمال کیا جس میں وہ کہتے ہیں کہ جو شخص اسی حالت کے مرے کے اس کے پاس دولت ہو، سمجھو وہ ذلت کی موت مرا۔بِل گیٹس کی جانب سے اپنی دولت عطیہ کرنے کا حالیہ وعدہ خیرات کرنے کے عمل میں ان کے مزید آگے بڑھنے کا اشارہ ہے۔یاد رہے کہ ابتدائی طور پر بِل گیٹس ان کی سابقہ اہلیہ میلنڈا نے گیٹس فانڈیشن کے آپریشنز ان دونوں (گیٹس اور ملینڈا) کی موت کے دہائیوں بعد تک جاری رکھنے کا منصوبہ بنایا تھا۔مگر ابتدائی منصوبے میں تبدیلی سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں بِل گیٹس نے بی بی سی کے پروگرام ‘نیوز آور’ کو بتایا کہ آئندہ 20 برسوں میں مزید امیر لوگ سامنے آئیں گے جو مستقبل کے چیلنجوں سے بہتر طریقے سے نمٹنے کے قابل ہوں گے۔’یہ دولت جلد خرچ کرنے کیبارے میں ہے۔ اور میں جانتا ہوں کہ رقم عطیہ کرنے کا یہ عمل میری اقدار کے مطابق ہو گا۔’بلومبرگ کے مطابق اپنی دولت کا 99 فیصد معاشرے پر خرچ کر دینے کے باوجود بِل گیٹس ارب پتی رہ سکتے ہیں۔ فی الحال وہ دنیا کے پانچویں امیر ترین شخص ہیں۔اپنی بلاگ پوسٹ میں انھوں نے اپنی دولت کی ایک ٹائم لائن بھی شیئر کی ہے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ ان کی دولت کی مجموعی مالیت 108 ارب ڈالر ہے اور اس ٹائم لائن میں دکھایا گیا ہے کہ سنہ 2045 تک یہ لگ بھگ ختم ہو جائے گی۔بل گیٹس نے یہ بھی کہا کہ ان کی فانڈیشن 200 ارب ڈالر دینے کے لیے اپنے انڈومنٹ فنڈ سے بھی رقم خرچ کرے گی۔بل گیٹس نے سنہ 1975 میں پال ایلن کے ساتھ مل کر مائیکروسافٹ کی بنیاد رکھی تھی اور جلد ہی ان کی کمپنی کمپیوٹر سافٹ ویئر اور ٹیکنالوجی صنعت کی ایک بڑی قوت بن گئی۔ رواں صدی کے آغاز کے بعد سے بل گیٹس آہستہ آہستہ اپنی کمپنی کی دیکھ بھال کے معاملات سے پیچھے ہٹتے چلے گئے۔ انھوں نے سنہ 2000 میں چیف ایگزیکٹیو کے عہدے اور پھر سنہ 2014 میں چیئرمین کے عہدے سے بھی استعفی دے دیا۔انھوں نے کہا کہ وہ وارن بفیٹ اور دیگر مخیر حضرات کی جانب سے رقوم عطیہ کرنے کے عمل سے متاثر ہوئے تھے۔ تاہم ان کی فانڈیشن کے ناقدین کا کہنا ہے کہ بِل گیٹس ٹیکس کی ادائیگی سے بچنے کے لیے اپنی خیرات کرنے والی شخصیت کی حیثیت کا استعمال کرتے ہیں اور اس کا عالمی نظام پر منفی اثر پڑتا ہے۔اپنی بلاگ پوسٹ میں انھوں نے اپنی فانڈیشن کے لیے تین اہم اہداف کا خاکہ بھی پیش کیا: اس میں ایسی متعدی بیماریوں کو ختم کرنا بھی شامل ہے جو ماں اور بچوں کی ہلاکت کا باعث بنتی ہے۔ اس کے علاوہ ملیریا اور خسرہ سمیت دیگر متعدی بیماریوں کا خاتمہ اور دنیا بھر کے کروڑوں لوگوں کی غربت کا خاتمہ۔بل گیٹس نے غیر ملکی امداد کے بجٹ میں کمی کرنے پر امریکہ، برطانیہ اور فرانس کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے۔انھوں نے لکھا کہ ‘یہ واضح نہیں ہے کہ آیا دنیا کے امیر ترین ممالک اپنے غریب ترین لوگوں کے لیے سہارا بنے رہیں گے یا نہیں لیکن ایک چیز جس کی ہم ضمانت دے سکتے ہیں وہ یہ ہے کہ ہمارے تمام کاموں میں گیٹس فانڈیشن لوگوں اور ممالک کو غربت کی دلدل سے نکالنے میں مدد کرنے کی کوششوں کی حمایت کرے گی۔’نیوز آور کے ساتھ انٹرویو میں ان سے ان تبصروں کے بارے میں پوچھا گیا جو انھوں نے دنیا کے امیر ترین شخض ایلون مسک کے بارے میں کیے اور جن میں مسلک کے ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشینسی کی طرف سے امریکی امداد میں کٹوتیوں کے ذریعے بچوں کو قتل کرنے کا الزام لگایا تھا۔بِل گیٹس نے جواب دیا کہ ‘امریکی امداد میں یہ کٹوتیاں لاکھوں بچوں کی جان لیں گی۔۔۔ آپ کو دنیا کے امیر ترین شخص سے یہ سب کرنے کی توقع نہیں ہو سکتی۔’بل گیٹس نے کہا کہ ‘میں مایوس ہوں کہ (مسک) نے اچانک فنڈنگ ختم کی، اور اس کی جو وجوہات بیان کیں وہ غیر منصفانہ تھیں، بشمول یہ کہ یہ پیسہ غزہ میں خرچ کیا جا رہا تھا جب کہ حقیقت میں، یہ ماں اور بچوں کو ایچ آئی وی سے متاثر ہونے سے روکنے کے لیے خرچ کیا جا رہا تھا۔’انھوں نے مزید کہا کہ ‘میرا مطلب ہے، یہ سنجیدہ بات ہے۔’بی بی سی نے تبصرے کے لیے ایلون مسک سے رابطہ کیا ہے۔نوٹ: گیٹس فانڈیشن بی بی سی میڈیا ایکشن کے لیے بھی رقم عطیہ کرتی ہے۔ بی بی سی کا یہ خیراتی ادارہ کارپوریشن کے نیوز آپریشنز سے الگ ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے