कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

بوپوڑی علاقے میں اردو جونیئر کالج کے قیام کی شاندار افتتاحی تقریب

بوپوڑی، پونے (مہاراشٹر):13؍اکتوبر(راست)پونے میں اردو تعلیم کے فروغ کی تاریخ میں ایک نیا باب اُس وقت رقم ہوا جب پونے مہانگر پالیکا کی اردو اسکول بوپوڑی کو گیارہویں اور بارہویں جماعت (سائنس) کی سرکاری منظوری حاصل ہوئی اور اس کے ساتھ ہی اردو جونیئر کالج کا باضابطہ آغاز عمل میں آیا۔ اس پُرمسرت موقع پر تنظیمِ والدین برائے اردو مدارس، پونے کی جانب سے ایک پُروقار اور شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس نے تعلیمی و سماجی حلقوں میں گہری معنویت پیدا کی۔تقریب کی صدارت معزز کارپوریٹر جناب پرکاش ڈھورے نے کی، جبکہ شیواجی نگر اسمبلی حلقے کے رکنِ اسمبلی جناب سدھارتھ شرولے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے۔اسی طرح پونے مہانگر پالیکا کے ثانوی و تکنیکی شعبہ تعلیم کی افسرِ اعلیٰ محترمہ آشا اُباڑے، سابق کارپوریٹر جناب آنند چندرکانت چھاجڈ، جناب ونود رنپیسے اور اوندھ حلقہ کے جناب بالاصاحب راناوڑے نے بطورِ مہمانانِ اعزازی شرکت کر کے جلسے کو وقار بخشا۔ اس موقع پر جونیئر کالج، سائنس لیبارٹری، لائبریری اور عبادت گاہ کا افتتاح عمل میں آیا۔ تقریب کے دوران اردو ہائی اسکول اور پرائمری اسکول کے سابقہ مدرسین کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں مومنٹو پیش کیے گئے۔ اسی طرح جناب سدھارتھ شرولے نے جونیئر کالج کے قیام میں نمایاں کردار ادا کرنے والے افراد کی خصوصی عزت افزائی کی۔ جناب عبدالغنی مجاور نے، بطور جنرل سیکریٹری تنظیمِ والدین برائے اردو مدارس، پونے، اراکینِ تنظیم، بوپوڑی اردو ہائی اسکول کی انچارج پرنسپل محترمہ عرب شبانہ رضوان ، اردو پرائمری اسکول کی پرنسپل محترمہ روبینہ مُلانی، تمام تدریسی و غیر تدریسی عملے کے ہمراہ اس کامیابی کو ممکن بنایا۔ اس تاریخی موقع پر اکبر حسین خان صاحب، ایوب بھائی، سمیر خان، محترمہ ظل ہما، ساجد بھائی، خالد عبدالکریم عطار اور دیگر فعال اراکین نے شرکت کی۔ مزید برآں، لوناوالا، بارامتی، داپوڈی اور پمپری چنچوڑ کے مختلف اردو اسکولوں کے نمائندگان نے بھی اپنی موجودگی سے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔افتتاحی تقریب کی نظامت کے فرائض، اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج بوپوڑی کے استاد جناب انصاری محمد صادق نے انجام دیے، جبکہ انچارج پرنسپل محترمہ عرب شبانہ رضوان نے ہدیۂ تشکر پیش کیا ۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے