कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

بنگلا دیش: عبوری حکومت نے عوامی لیگ پر پابندی عائد کر دی، شیخ حسینہ کے خلاف گھیرا تنگ

ڈھاکہ:11؍مئی:بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے قومی سلامتی کے خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی سیاسی جماعت عوامی لیگ، کی تمام سرگرمیوں پر انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت پابندی عائد کر دی ہے۔خبروںکے مطابق یہ فیصلہ جس کا اعلان ہفتے کی شب کیا گیا، اس کئی دنوں پر محیط سڑکوں پر احتجاج کے بعد سامنے آیا جن کی قیادت طلبہ پر مشتمل نیشنل سٹیزن پارٹی نے کی۔ یہی جماعت گذشتہ برس شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے سے ابھر کر سامنے آئی۔متعدد اسلام پسند اور دائیں بازو کی جماعتیں، جن میں جماعت اسلامی اور دیگر اپوزیشن گروپ شامل ہیں، ان مظاہروں میں شریک ہوئیں اور عوامی لیگ کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا مطالبہ کیا۔حکومت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ پابندی اس وقت تک نافذ العمل رہے گی جب تک انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل میں سینکڑوں مظاہرین کی اموات کے سلسلے میں عوامی لیگ اور اس کی قیادت کے خلاف جاری مقدمہ مکمل نہیں ہو جاتا۔حکومت نے انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل ایکٹ میں ترمیم کا اعلان بھی کیا ہے جس کے تحت اب ٹریبونل نہ صرف افراد بلکہ سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کے خلاف بھی مقدمہ چلا سکے گا۔ اس تبدیلی کے بعد عوامی لیگ کو بطور جماعت، اقتدار کے دوران مبینہ جرائم کے ارتکاب کے معاملے میں عدالت میں پیش کیا جا سکے گا۔1949 میں قائم ہونے والی عوامی لیگ نے اس فیصلے کو ناجائز قرار دیتے ہوئے اپنے فیس بک پیج پر لکھا کہ غیر قانونی حکومت کے تمام فیصلے غیر قانونی ہیں۔خبروںکے مطابق شیخ حسینہ نے اس وقت انڈیا میں خود ساختہ جلا وطنی اختیار کر رکھی ہے اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات میں ڈھاکہ سے جاری وارنٹ گرفتاری کو نظر انداز کر چکی ہیں۔نوبیل امن انعام یافتہ محمد یونس، جنہیں شیخ حسینہ کی برطرفی کے بعد عبوری حکومت کی قیادت سونپی گئی، تب سے حکومت چلا رہے ہیں۔حکومت کے قانون و انصاف کے مشیر آصف نذرول نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ عوامی لیگ اور اس کے رہنماں کے خلاف مقدمے کے اختتام تک انسداد دہشت گردی قانون کے تحت عوامی لیگ کی سرگرمیوں، بشمول آن لائن سرگرمیوں، پر پابندی عائد رہے گی۔نذرول نے کہا کہ یہ فیصلہ ملک کی خودمختاری اور سلامتی، مظاہرین کی سکیورٹی اور ساتھ ہی ٹریبونل کے مدعیوں اور گواہوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا۔یہ پابندی ایک دن بعد اس وقت عائد کی گئی جب ہزاروں افراد نے یونس کی رہائش گاہ کے باہر مظاہرہ کرتے ہوئے شیخ حسینہ کی جماعت پر پابندی کا مطالبہ کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے