कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

بلڈ ا نہ میں 1500 سالہ جشن آمد رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر طالبات کا کامیاب تقریری مقابلہ منعقد

بلڈھانہ:21؍ستمبر(نمائندہ)المدینہ ایجوکیشنل ملٹی پرپز سوسائٹی اور میلاد کمیٹی شہر بلڈانہ کی جانب سے ہر سل کی طرح اس سال بھی اسکولی اور مکتب کے طلباء کے لئے مختلف تعلیمی سماجی اور مذہبی پروگرامات کا انعقاد کیا گیا جِس میں نعتیہ مشاعرہ ،محفل نعت ،عطیہ خون کیمپ Blood donation camp اذان مقابلہ، نعت اور تقریری مقابلے قابل ذکر ہیں ۔ اس سال 20 ستمبر کولڑکیوں کے لئے بعنوان حیا اور پردہ اسلام کی بیٹیوں کا زور تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا ،شہر کی مختلف اسکولوں اور مکاتب کے طالبات نے اس مقابلہ میں بہترین تقاریر پیش کیں۔جماعت اوّل تا ہشتم کے گروپ میں مقام مدرسہ آمنہ للبنات کی روزیہ شیخ شکیل نے پہلا امیمہ ناصر بیگ نے دوسرا مقام اور اُمہانی کلیم خان اور ماہ نور فہیم رضا نے تیسرا موقع حاصل کیا ۔ اسی طرح نہم تا دواز دہم کے گروپ میں بھارت وديالے سائنس جونیئر کالج کی طالبہ شہیزیں فاطمہ قاضی رئیس الدین نے پہلا ، اُردُو ہائی اسکول کی غازیہ سہرش محسن خان نے دوسرااورانم عرفان نے تیسرا مقام حاصل کیا۔پہلا دوسرا اور تیسرا مقام حاصل کرنے پر طالبات کو1500₹ ، 1100₹ اور 551₹ انعامی رقم اور ٹرافی دی گئی۔ اس مقابلہ میں جج کے فرائض ضمیر رضا سر عبدالرحمن سر د یوالگاؤں ماہی اور مولانا توصیف اشرفی نے انجام دیئے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے