कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

بلڈھانہ ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر اور سابق ایم ایل اے راہل بھاؤ بوندرے کے خلاف درج مقدمات کو فوری واپس لیا جائے

ملکاپور: 9/ ستمبر (محمد احسان سر ) موصولہ اطلاع کے مطابق 31 اگست 2025 کو مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اور سابق ایم ایل اے شری ہرش وردھن دادا سپکاڑ کے یوم پیدائش کے موقع پر پورے بلڈھانہ ضلع میں ایک میراتھن ریس کا اہتمام کیا گیا تھا۔ عنوان”میں ووٹ کی چوری روکنے کے لیے دوڑتا ہوں” یہ میراتھن مقابلہ پورے بلڈھانہ ضلع میں منعقد کیا گیا تھا۔ میراتھن مقابلہ پورے بلڈھانہ ضلع میں کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا، لیکن مقامی ایم ایل اے اور حکومت کے دباؤ کی وجہ سے چکھلی تعلقہ میں منعقدہ میراتھن مقابلہ منسوخ کر دیا گیا! اور بلڈھانہ ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر، سابق ایم ایل اے شری راہل بھاؤ بوندرے اور تیرہ عہدیداروں کے خلاف ملی جانکاری کے مطابق جھوٹے مقدمات درج کیے گئے۔ کانگریس پارٹی اور ہم ملکاپور کانگریس کمیٹی کے تمام عہدیداران اور کارکنان ان جھوٹے مقدمات کے متعلق انتظامیہ کی مذمت کرتے ہیں اور پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ ان مقدمات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائے اور درج کئے گئے جھوٹے مقدمات کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔ گذشتہ روز اس طرح کا ایک درخواستیہ میمورنڈم سب ڈویژنل آفیسر ملکاپور کے ذریعے اعلیٰ صدر جمہوریہ کو دیا گیا. اس موقع پر کانگریس کے سینئر لیڈران حاجی رشید خان جمعدار، سوپان راؤ شیلکر، شریمتی منگلتائی سبھاش راؤ پاٹل، یوسف خان عثمان خان، ڈاکٹر سید سلیم قریشی، پرمود دادا آوسرمول، ایڈوکیٹ جاوید قریشی، بنڈو بھاؤ چودھری، انیل گاندھی، شریمتی پریتی تائی بھگت، گیان دیو تایڈے ، وجے امبورے، وینۓ کاڑے، دلیپ گوڑی والے ، گووند رہاٹے ، گریش دیش مکھ، فیروز خان افسر خان، واجد خان، اقبال خان، محمد ذاکر میمن، حاجی عثمان ماسٹر( ضلعنائب صدر اقلیتی شعبہ) ، کلیم پٹیل، وکاس بھگت، نلیش سمبرے، کیلاش تاٹھے، عزیز باغبان، اشرف خان، گوپال تادونڑے وجو بپپا نرمل آکاش بورلے کے دستخطوں کے ساتھ ایک درخواستیہ میمورنڈم، ملکاپور شہر کانگریس کمیٹی کے صدر حاجی رئیس خان جمعدار اور تعلقہ صدر انیل بھارمبے وغیرہ کی رہنمائی میں دیا گیا.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے