कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

بلڈھانہ ضلع پریشد محکمہ تعلیم کی جانب سے فیروز خان فیروز سر کو ضلعی مثالی مدرس ایوارڈ سے نوازا گیا

ملکاپور :17/ اکتوبر ( محمد احسان سر ) ضلع پریشد ہاںٔی اسکول ملکاپور اردو میڈیم سے منسلک فعال ٹیچر فیروز خان فیروز خان سر کو ان کی تعلیمی ، سماجی ، ادبی و ثقافتی و تدریسی خدمات کے اعتراف میں ضلع پریشد بلڈھانہ ضلعی مثالی مدرس ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔ ضلع پریشد بلڈھانہ کے محکمہ تعلیم کی جانب سے 2024 ..2025 کا ضلعی مثالی ایوارڈ فیروز خان سر کو ضلع پریشد کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر گلاب راؤ کھرات سر کے ہاتھوں دیا گیا. اس پروقار تقریب میں ضلع پریشد اسکولوں کے اسا تذہ کو ضلعی سطح کے اس باوقار اعزاز سے سرفراز کیا گیا اور شال، ہار ٹرافی اور سرٹیفکیٹ پیش کر انکا والہانہ استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر محکمہ ایجو کیشن کے افسران اور ضلع پریشد کے دیگر اعلیٰ افسران ، سیاسی و سماجی شخصیات موجود تھے۔. فیروز خان فیروز سر نے درس و تدریس کے ساتھ ادبی ، صحافی ، سماجی نمایاں و قابلِ ذکر خدمات انجام دیتے آرہے ہے. معلوم ہو کہ انھیں حال ہی اردو ساہتیہ اکیڈمی ممبئی میں مثالی مدرس ایوارڈ سے نوازا گیا انکی اس کامیابی پر ملکاپور و اطراف سے ادبی ، تعلیمی، سماجی ، حلقوں نے خوشی کا اظہار کیا اور انھیں دلی مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا.

 

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے