कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

بلولی میں 15 تمباکو فروشوں کے خلاف جرمانہ عائد

بلولی :13؍مارچ (نمائندہ اعتبار) بلولی میں تمباکو اور تمباکو سے بنی اشیاء کی بڑے پیمانے پر فروخت اور کوٹپا 2003 قانون کی خلاف ورزی کی اطلاع ملنے پر ضلع سطحی تمباکو کنٹرول ٹیم نے 12 مارچ کو بلولی کے مختلف مقامات پر اچانک چھاپے مارے۔ اس کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 15 تمباکو فروشوں کے خلاف جرمانہ عائد کرتے ہوئے 6,400 روپئے وصول کیے گئے۔یہ کارروائی ضلع کلکٹر راہل کرڈیلے کی ہدایت پر ضلع سرجن ڈاکٹر سنجے پیرکے، ایڈیشنل ضلع سرجن ڈاکٹر پانڈورنگ پاوڑے اور نوڈل آفیسر ڈاکٹر ہنمنت پاٹل کی رہنمائی میں انجام دی گئی۔ اس ٹیم میں ضلع مشیر ڈاکٹر شیتل چاتورے، ڈاکٹر سنجیونی جادھو، ڈینٹل سرجن ڈاکٹر پوجا کالے، ماہر نفسیات پرکاش آہیر، میڈیکل سوشل ورکرس بالاجی گائیکواڑ اور کونسلر سندر چوہان شامل تھے۔ اس کے علاوہ بلولی پولیس اسٹیشن کے پولیس انسپکٹر اتل بھوسلے کی رہنمائی میں پولیس ہیڈ کانسٹیبل ایم ایس مددموار اور پولیس کانسٹیبل این ایم امبورے بھی موجود تھے۔ضلع سرجن ڈاکٹر سنجے پیرکے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی عوامی مقام یا تعلیمی اداروں، سرکاری یا نیم سرکاری دفاتر کے اطراف تمباکو یا تمباکو سے بنی اشیاء کی فروخت، استعمال یا ذخیرہ اندوزی ہو رہی ہو تو ضلع تمباکو کنٹرول سیل، ضلع اسپتال ناندیڑ میں شکایت درج کرا کر ناندیڑ ضلع کو تمباکو سے پاک بنانے کی اس مہم میں تعاون کریں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے