कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

بضمن یوم جمہوریہ مؤید المسلمین پرائمری اسکول میں اسپورٹس ویک کا انعقاد

پر بھنی:26؍جنوری ( بذریعہ ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) مورخہ 23 جنوری بروز جمعرات دی میمن مرچنٹس اسو سی ایشن کے زیر انصرام مؤید المسلمین پرائمری اسکول میں صدر مدرس محمد عبدالباسط، سپروائزر فاروق احمد ، جلیل احمد کی نگرانی میں اسپورٹس ویک کا انعقاد عمل میں آیا ۔ کھیل بچوں کا شوق اور پسندیدہ عمل ہے ہر طالب علم کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ اس میں شامل ہو کر انعام حاصل کرے ساتھ ہی کھیل سے بچوں میں چستی ، پھرتی آ تی ہے ، بچوں کے صحت مند و تندرست رہنے کے لیے بھی کھیل ایک بہترین سرگرمی ہے ان مقاصد کے حصول کے لیے دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن کے زیر انصرام چلنے والے ادارہ مؤید المسلمین پرائمری اسکول میں مورخہ 20 جنوری تا 23جنوری جماعت جونیئر کے – جی تا ہفتم کھیل مقابلے جات کا مؤید المسلمین پرائمری اسکول کے میدان اور شہر کے عیدگاہ میدان پر عظیم الشان انعقاد عمل میں آیا۔ کرسی ریس، لیموں ،ریس دوڑ، رنگ ریس اور دیگر دلچسپ مقابلہ جات میں تمام طلباء و طالبات نے جوش و خروش کے ساتھ بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ عیدگاہ میدان پر ان مقابلہ جات کا افتتاح بدست جمیل الدین جاگیردار پولیس انسپکٹر ، صدر مدرس محمد عبدالباسط عمل میں آیا ۔یہ کھیل مقابلہ جات کھیل انچارج خالد انصاری سر ، ذاکر خان سر ، جلیل احمد سر، حبیب عالم سر نے تمام معلم الجماعت کے تعاون سے بحسن خوبی منعقد کیے حسن انتظامات پر صدر مدرس محمد عبدالباسط صاحب نے کھیل انچارج اور تمام معلمین و معلمات کی سراہنا کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے