किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

بضمن یوم اساتذہ مؤید المسلمین پرائمری اسکول میں سابقہ طلبہ اور سرپرست بنیں معلم پروگرام کا انعقاد

 

 

پربھنی:5؍ستمبر ( ضلع نامہ نگار محمد سرور شریف ) مورخہ 5 ستمبر 2024 بروز جمعرات بضمن یوم اساتذہ مؤید المسلمین پرائمری اسکول کچی بازار پر بھنی میں ’’سابقہ طلبہ اور سرپرست بنیں معلم ” اپنی نوعیت کے منفرد اور انوکھے پروگرام میں جماعت اول تا ہفتم سابقہ طلبہ اور سرپرست کو مدعوکیا گیا ۔اس موقع پر جماعت پنجم تاہفتم طلبہ کی رہنمائی کے لیے مؤید المسلمین پرائمری اسکول کے سابقہ ہونہار طلبہ مفتی سہیل قاسمی ، شریف عثمان ، زبیر عبدالغفار ، مرزا ذاکر بیگ ، شہباز قریشی ، نوید انصاری معین انصاری ، پیر محمد علی نعیمی ، ابراھیم خان وکیل خان، محمد زید محمد موسی ، ڈاکٹر رخسار فاطمہ ، ڈاکٹر جویریہ مریم لیق انصاری ، ڈاکٹر نظام الدین مدنی ، عصمت جویریہ شیخ نبی ، محمد عرفان ، عامر فاروقی ، خواجہ کامران ، صباء خان جو شہر پر بھنی میں ڈاکٹر ،انجینئر، بینک مینجر ، پروفیسر ، ٹیچر وغیرہ شعبوں اور عہدوں سے وابستہ ہو کر قوم و ملت کی خدمات انجام دےرہے ہیں ۔انہیں طلبہ سے روبرو کروا کر اس مقام تک پہنچنے اور کامیابی حاصل کرنے کے تجربات سے واقف کروایا گیا ۔اس موقع پر صدر مدرس محمد عبدالباسط نے ان تمام طلبہ کا گل پیش کر کے استقبال کیا۔ان سابقہ کامیاب طلبہ نے اپنے تعلیمی سفر اور کامیابی کی منزل تک پہنچنے میں اپنے اساتذہ کی محنتوں قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سلام پیش کیا اور زیر تعلیم طلباء کو بھی اپنے اساتذہ کا ادب کرنے اور ان کی قدر کرنے کی ترغیب دی ۔اسی طرح اول تاچہارم کے طلبہ کی رہنمائی کے لیے ان کے سرپرست کو بحیثیت معلم مدعو کیا گیا ۔ان سرپرست کا معلم الجماعت نے اور ان سرپرست کے بچوں نے ان کا گل دے کر استقبال کیا ۔سر پرست نے اس موقع پر تدریسی خدمات انجام دیتے ہوئے طلبہ کو اردو ، مراٹھی ، ریاضی کے اسباق سے واقف کرواتے ہوئے تعلیم کی اہمیت سے روشناس کروایا اور ساتھ ہی اپنے اساتذہ کی قدر کرنے ان کا ادب و احترام کرنے کی مختلف واقعات کی روشنی میں ترغیب دی۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے