किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

بضمن عرس حضرت سید شاہ تراب الحق رحمت اللہ علیہ تحریری مقابلے میں مؤید المسلمین کی طالبہ یسرا یشفین انعام اول سے سرفراز

پربھنی:20فروری(نامہ نگار محمد سرور شریف) دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن کے زیر انصرام چلنے والے ادارہ مؤید المسلمین پرائمری اسکول پربھنی کی جماعت ہفتم کی متعلم یسرا یشفین شیخ رضوان کو بضمن عرس حضرت سید شاہ تراب الحق رحمت اللہ علیہ تحریری مقابلے میں انعام اول حاصل ہوا ۔اس تحریری امتحان میں ادارے ہذا کے 30 طلباء نے شرکت کی۔ ریاستی وقت بورڈ کی جانب سے منعقدہ اس تحریری امتحان میں شہر پربھنی کے اردو مدارس کے سینکڑوں طلباء نے شرکت کی ۔ جلسہ تقسیم انعامات میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خمیسہ غلام محمد مٹھو، شیخ مغل ( سابق ایجوکیشن آفیسر) کمل کیشور اگروال، سرفراز سر موٹیویشنل اسپیکر ناندیڑ، ذمہ داران مقابلہ معین ،خان محمود خان ،آصف حسین انصاری سر، عبدالرحیم سر ماجد سر (جج مقابلہ جات )بشیر سر وغیرہ رونق اسٹیج تھے ۔ اس عظیم الشان جلسہ تقسیم انعامات میں یسرا یشفین کو انعام اول سے نوازا گیا ۔اسی طرح مؤید المسلمین پرائمری اسکول کی جماعت ہفتم کی طالبہ سیدہ فائزہ سید فاروق کو تقریری مقابلے میں انعام دوم سے نوازا گیا ۔ان طالبات کو انعامات سے نوازے جانے پر ذمہ داران دی میمن مرچنٹس اسوس ایشن و ینگ میمن کمیٹی بالخصوص افضل پاڈیلا، خمیسہ غلام محمد مٹھو، محمد موسی ناگانی خمیسہ محمد جنید ،صدر مدرس محمد عبدالباسط اور تمام معلمین و معلمات نے مبارکباد دی ان طلبہ و طالبات کو ان مقابلہ جات کے لیے تیار کرانے امتحان میں شرکت کرانے اور ان کی رہنمائی کرنے کے لیے غلام حسین سر اور عبید اللہ سر ,سرور انصاری سر (شفٹ اول) نے اپنا اہم رول ادا کیا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے